کاروبار کا خواب حقیقت، نئے بزنس شروع کرنے والوں کیلئے خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور میں کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک بڑی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے۔ اب این او سی حاصل کرنے کے لیے دفاتر کے چکر لگانے اور کاغذی کارروائی کے جھنجھٹ سے چھٹکارا مل جائے گا۔
پنجاب حکومت نے ای گورننس کو فروغ دینے کے لیے ’’ای بز‘‘ پورٹل کا آغاز کر دیا ہے جو کاروباری طبقے کے لیے ایک آسان اور جدید سہولت ثابت ہوگا۔
چیف سیکریٹری پنجاب نے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس میں اس پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس پورٹل کے ذریعے 30 مختلف کاروباروں کے لیے این او سی کی درخواست دی جا سکے گی اور تصدیق و منظوری کا پورا عمل ڈیجیٹل طریقے سے مکمل ہوگا۔ اس سسٹم کے تحت نہ فائلوں کا بوجھ ہوگا اور نہ ہی دفتر کے چکر لگانے کی ضرورت پیش آئے گی۔
چیف سیکریٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ ای بز پورٹل کاروباری طبقے کو براہ راست سہولت فراہم کرے گا اور وقت و وسائل کی بچت ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کا مقصد کاروبار کے فروغ کے لیے ماحول کو زیادہ آسان اور جدید بنانا ہے تاکہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہو اور معیشت کو استحکام ملے۔
اس موقع پر انہوں نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کو یہ ہدایت بھی دی کہ دسمبر تک تمام سرکاری سروسز کو ڈیجیٹل کیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم ہو سکے اور کاروبار کے لیے درکار تمام عمل ایک ہی پلیٹ فارم پر مکمل کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کرشنگ نہ کرنے والی ملوں کے خلاف آج سے ایکشن ہوگا: کین کمشنر پنجاب
لاہور (ویب ڈیسک) کین کمشنر پنجاب نے کرشنگ شروع نہ کرنے والی ملوں کے خلاف آج سے ایکشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
پنجاب میں کرشنگ شروع کرنے کی حکومتی ہدایت کے باوجود زیادہ تر شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کرنے سے انکار کر دیا، حکومت پنجاب نے کرشنگ شروع کرنے کے لیے 15 نومبر کی ڈیڈ لائن دی تھی مگر پنجاب کی 41 میں سے صرف 5 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کی۔
کین کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ کرشنگ شروع نہ کرنے والی ملوں کے خلاف آج سے ایکشن شروع کر دیا جائے گا، حکومت کی ڈیڈ لائن پر صرف شریف فیملی کی شوگرملوں نے کرشنگ شروع کی ہے، بیشتر ملوں کی جانب سے کرشنگ شروع نہ ہونے کے باعث چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
ادھر کسان اتحاد کے چیئر مین خالد باٹھ کا کہنا ہےکہ مل مالکان کرشنگ میں تاخیر کر کے گنا سستے داموں خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس وقت ملک بھر میں چینی 200 سے 229 روپے فی کلو میں فروخت ہوہی ہے۔