چکوال (نیوز ڈیسک) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آج چکوال کے ہونہار طلبہ و طالبات کے درمیان آ کر بے حد خوشی محسوس کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں تھیں اور پھر پنجاب میں بڑے پیمانے پر سیلاب آنے کے باعث وہ مصروف رہیں، جس کی وجہ سے طلبہ سے ملاقات نہ ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ سے ملاقات ان کے لیے توانائی اور جذبے کا باعث بنتی ہے، اور آج چکوال میں آ کر ان کا جذبہ دوبارہ تازہ ہوا ہے۔

 وزیرِاعلیٰ پنجاب نے لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبہ اور ہونہار اسکالرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کی کامیابی پر فخر محسوس کرتی ہوں، اور آپ کے والدین، اساتذہ اور اہلِ خانہ کو بھی مبارکباد دیتی ہوں جنہوں نے آپ کی محنت اور لگن میں آپ کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ مجھے بار بار شکریہ ادا کرتے ہیں مگر درحقیقت یہ ان کا حق ہے جو وہ اپنی محنت اور دن رات کی لگن سے حاصل کرتے ہیں۔

منگل کوچکوال میں ہونہارسکالرشپ اورلیپ ٹاپ سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمریم نواز نےکہا کہ یہ کسی قسم کی مالی مدد نہیں بلکہ طلبہ کا حق ہے جو انہیں ان کی صلاحیت اور محنت کے بدلے میں مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لیپ ٹاپ اور اسکالرشپس فخر سے قبول کریں کیونکہ یہ آپ کا جائز حق ہے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پنڈی ڈویژن میں لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپس کی تقسیم کا آغاز ہو رہا تھا، اور یہ کہا گیا کہ تقریب راولپنڈی میں رکھی جائے، لیکن انہوں نے فیصلہ کیا کہ چکوال میں تقریب کا انعقاد کیا جائے تاکہ یہ پیغام جائے کہ چکوال بھی ان کی ترجیحات میں کسی بڑے شہر سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے خطاب کے دوران طلبہ کی کہانیاں بھی سُنیں اور کہا کہ ہر طالب علم کی زندگی میں ایک منفرد کہانی ہوتی ہے۔ ایک بچی نے بتایا کہ اس کے والد ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے، جبکہ ایک اور طالبہ نے کہا کہ اس کے والد معذور ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ ان کہانیوں نے انہیں بے حد متاثر اور جذباتی کیا، اور اگر ممکن ہوتا تو وہ خود اپنے ہاتھ سے ہر بچے کو لیپ ٹاپ اور اسکالرشپ کا تحفہ دیتیں اور ان کی کہانی بھی سنتیں۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ گزشتہ سال 30 ہزار طلبہ کو ہونہار اسکالرشپس دیے گئے تھے۔ طلبہ کی جانب سے بھاری تعداد میں مزید اسکالرشپس کی ڈیمانڈ کے بعد اس تعداد کو بڑھا کر 50 ہزار کر دیا گیا۔ اب ان شاءاللہ اس سال یہ تعداد 80 ہزار تک لے جائی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کو تعلیم کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وسائل اللہ تعالیٰ کی جانب سے تقسیم ہوتے ہیں لیکن حکومت کی کوشش ہے کہ ہر گھرانے کے بچوں کو تعلیم کے برابر مواقع ملیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے ہر طالب علم کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ حکومت آپ کے ساتھ ہے اور تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ ملک و قوم کا مستقبل روشن ہو سکے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے وزیر اعلی لیپ ٹاپ

پڑھیں:

بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کر دیں گے: مریم نواز شریف

لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کر دیں گے۔

بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد صرف جرم نہیں انسانیت کے خلاف بغاوت ہے، بچے میری ریڈ لائن ہیں، سب مجھے پیارے ہیں، سب کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں اور پنجاب سے جڑ سے اکھاڑ پھینکے جائیں گے، صوبے میں بچوں کو تحفظ دینے کیلئے پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مستحکم گورننس کو ملا کر بچوں اور شہریوں کی حفاظت کا ایک محفوظ نظام بنا دیا ہے، پنجاب کا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی ہزاروں بچھڑے ہوئے بچوں اور بزرگوں کو ان کی فیملیز سے ملا چکا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں کسی بچے کے لاپتہ ہونے کی صورت میں ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی کے ذریعے فوری رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • بچے میری ریڈلائن، جنسی استحصال اور تشدد قبول نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائےگی، مریم نواز کے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت احکامات
  • بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کر دیں گے: مریم نواز شریف
  • فیلڈ مارشل نے وارٹائم لیڈرشپ دکھائی، ڈیفنس چیف کیلئےان سے بہترکوئی نہیں، مریم نواز
  • فیلڈ مارشل نےبھارت کیخلاف لیڈرشپ دکھائی، ڈیفنس چیف کےلیےان سے اچھا کون ہوسکتا ہے، مریم نواز
  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف
  • فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے،ان سے بہتر اورکون ہوسکتا تھا ، مریم نواز
  • فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے، ان سے بہتر  اورکون ہوسکتا تھا، مریم نواز
  • مکافات عمل ہے میں نے کسی سے انتقام نہیں لیا،مریم نواز