data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد کی جانب سے مقامی ہال میں الخدمت اسپتال لطیف آباد میں مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈونر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مخیر حضرات نے مختلف پراجیکٹس کیلیے اپنے عطیات دیے۔الخدمت اسپتال لطیف آباد میں مدراینڈ چائلڈ، آئی، ڈینٹل، فزیو تھراپی، ڈیجیٹل ایکسرے،آپریشن تھیٹر،الٹرا ساؤنڈ،ماہر نفسیات، دل کے امراض کے ماہر، ارتھو پیڈیک، گائناکالوجسٹ، ماہر امراض اطفال اور او پی ڈی کی سہولیات موجود ہیں۔ ڈونر کانفرنس سے سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، ضلعی جنرل سیکرٹری حنیف شیخ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن نعیم عباسی، سینئر نائب صدر ڈاکٹر سیف الرحمن، محمد علی چوہان، جنرل سیکرٹری الخدمت سلیم خان، سماجی رہنما ایڈووکیٹ جنید الحق انصاری، ٹریفک اینڈ روڈ سیفٹی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید اقبال، چیئرمین عائشہ ظہور فاؤنڈیشن اعظم چوہان، پیما حیدرآباد کے صدر ڈاکٹر اعتزاز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ الخدمت اسپتال لطیف آباد ڈاکٹر عزیز الرحمن، ایڈمنسٹریٹر ہسپتال فرقان حفیظ اورچائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر شاہد اختر خانزاہ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹرز سمیت خواتین، تاجر برادری،جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران وکارکنان نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں عوام کو صحت کی جدید سہو لیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ہم یہ سب کام لوگوں کی فلاح و بہبود اور اللہ کی رضا کے لیے کر رہے ہیں۔ہماری کوشش ہے کہ اپنے اسپتال میں سہولیات مزید بہتر کر سکیں جس کے لیے ہماری پوری ٹیم دن رات کام کر رہی ہے۔علاج معالجے کی بنیادی اور معیاری سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن بد قسمتی سے پاکستان کی بڑی آبادی اس بنیادی حق سے محروم ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن جہا ں دیگر شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہی ہے، وہیں صحت کے شعبے میں بھی خاطر خواہ خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے قیام کے وقت سے ہی خدمات انجام دے رہی ہے،خدمت کے کاموں کا آغاز مولانا مودودی رحمۃ اللہ علیہ کی ہدایات کی روشنی میں شروع کیا گیاجو الحمد اللہ آج نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر بھی جاری وساری ہیں۔ صدر الخدمت فاؤنڈیشن حیدآباد نعیم عباسی نے کہاکہ ا لخدمت فاؤنڈیشن غم سمیٹنے خوشیاں بکھیرنے کیلیے مخیر حضرات سے تعاون مانگ رہی ہے۔الخدمت کا مقصد ایمانداری سے انسانیت کی بلاتفریق خدمت ہے ،الخدمت جیسے ادارے ملک میں موجود ہوں تو غریب عوام کو فکر نہیں کرنی چاہیے۔الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر کے پریشان حال عوام کیلیے اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں الخدمت فاؤنڈیشن کو کامیاب ڈونر کانفرنس کے انعقاد پر الخدمت کی پوری ٹیم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ الخدمت دیانت داری،اخلاص وبہترین کارکردگی کی وجہ سے پورے ملک کیلیے ماڈل بن گئی ہے، الخدمت فاؤنڈیشن قدرتی آفات،یتیموں کی کفالت، بیواؤں،طلباء وغرباء،مساکین کی مدد،پینے کے صاف پانی کی فراہمی،خواتین وبچوں کی فلاح وبہبود،مساجد کی تعمیر، طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے، جیلوں میں قیدیوں کی تعلیم ومدد کیلیے بھی کام کر رہی ہے۔،لوگوں کو خودآگے آکر الخدمت کی مد د کر نی چاہیے۔

حیدرآباد:الخدمت فائونڈیشن حیدرآباد کی جانب سے مقامی ہال میں الخدمت اسپتال لطیف آباد میں مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلیے ڈونرز کانفرنس سے سرپرست الخدمت فائونڈیشن و امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید ، ضلعی جنرل سیکرٹری حنیف شیخ، صدر الخدمت فائونڈیشن نعیم عباسی، سینئر نائب صدرڈاکٹر سیف الرحمن ، محمد علی چوہان، سلیم خان،ایڈووکیٹ جنید الحق انصاری، جاوید اقبال، عائشہ ظہور، اعظم چوہان، ڈاکٹر اعتزاز، ڈاکٹر عزیز الرحمن، فرقان حفیظ اور ڈاکٹر شاہد اختر خانزادہ خطاب کررہے ہیں

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: الخدمت اسپتال لطیف ا باد میں الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی ڈونر کانفرنس مزید بہتر رہی ہے کے لیے

پڑھیں:

جیکب آباد ،جماعت اسلامی خواتین کے تحت منعقدہ سیرت کانفرنس سے مقررہ خطاب کررہی ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: پی ٹی آئی کے کارکنان سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کیلیے احتجاج کررہے ہیں
  • حیدرآباد سے کراچی سپلائی ہونیوالا 25من مضر صحت گوشت برآمد
  • جیکب آباد ،جماعت اسلامی خواتین کے تحت منعقدہ سیرت کانفرنس سے مقررہ خطاب کررہی ہیں
  • کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، ویڈیو
  • امریکا: پاکستانی نوجوان کو ڈاکٹر آف پولیٹیکل لیڈرشپ کی ڈگری تفویض
  • کوالالمپور : شارق جمال کو گلوبل یوتھ کانفرنس میں ڈاکٹر آف پولیٹیکل لیڈرشپ کی اعزازی ڈگری دی جاری ہے
  • شارق جمال کو ڈاکٹر آف پولیٹیکل لیڈرشپ کی اعزازی ڈگری تفویض کردی گئی
  • کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
  • متاثرین سیلاب کیلیے قائم الخدمت خیمہ بستی میں شادی کی تقریب
  • معاشرے کے اہلِ خیر مل کر خدمت کریں تو آسانیاں پیدا ہوتی ہیں، ڈاکٹر عبدالباری