2025-10-04@17:00:34 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«الخدمت اسپتال لطیف ا باد میں»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد کی جانب سے مقامی ہال میں الخدمت اسپتال لطیف آباد میں مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈونر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مخیر حضرات نے مختلف پراجیکٹس کیلیے اپنے عطیات دیے۔الخدمت اسپتال لطیف آباد میں مدراینڈ چائلڈ، آئی، ڈینٹل، فزیو تھراپی، ڈیجیٹل ایکسرے،آپریشن تھیٹر،الٹرا ساؤنڈ،ماہر نفسیات، دل کے امراض کے ماہر، ارتھو پیڈیک، گائناکالوجسٹ، ماہر امراض اطفال اور او پی ڈی کی سہولیات موجود ہیں۔ ڈونر کانفرنس سے سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، ضلعی جنرل سیکرٹری حنیف شیخ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن نعیم عباسی، سینئر نائب صدر ڈاکٹر سیف الرحمن، محمد علی چوہان، جنرل سیکرٹری الخدمت سلیم خان، سماجی رہنما ایڈووکیٹ جنید الحق انصاری، ٹریفک اینڈ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جاپان کے متعدی علاج کے عالمی شہرت یافتہ ہسپتال نیشنل سنٹرفار گلوبل ہیلتھ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جاپان میں رائج صحت و علاج اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم کوپنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جدید ہائی ٹیک جاپانی مشینری، آلات اور طریقہ علاج پنجاب کے سرکاری صحت کے نظام میں رائج ہوگا۔ نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کو بھی جاپان میں رائج صحت کے نظام کی طرز پر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف جاپان کی طرح پنجاب میں بھی ہیلتھ انشورنس کا طریقہ رائج کریں گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور ان کے وفد کے ارکان کو ذیابیطس، جگر اور متعدی امراض کے جاپانی طریقہ علاج کے بارے میں...

اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیش رفت، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی شفافیت اور عالمی معیار کی ہدایات
اسلام آباد (6 اگست 2025): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسپتال کے ڈیزائن، اراضی کی منتقلی، بورڈ کی تشکیل اور تعمیراتی معیار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے عالمی معیار کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے تاکہ یہ ادارہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کے مریضوں کے لیے شفاء کا ایک ماڈل اسپتال بنے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسپتال کے مختلف بلاکس کو چاروں صوبوں کے ناموں سے منسوب کیا جائے، جبکہ تمام تعمیراتی اور بھرتی کے عمل میں شفافیت...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صبح سویرے بغیر کسی سرکاری پروٹوکول کے لاہور شہر کا غیر اعلانیہ دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال اور فیلڈ اسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے اقدامات کا معائنہ کیا وہ مختلف شاہراہوں اور بازاروں میں گئیں اور موقع پر موجود صفائی عملے سے بھی معلومات حاصل کیں انہوں نے سڑکوں پر صفائی کی صورتحال کا براہ راست مشاہدہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو مزید بہتری کی ہدایات دیں اس اچانک دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے ہربنس پورہ میں قائم فیلڈ اسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپتال میں...
یاد رہے SSG ٹیچنگ MCH کمپلکس گلگت میں تیار ہونے والا NICU گلگت بلتستان کا سب سے پہلا یونٹ ہے جہاں گلگت بلتستان بھر سے نومولود بچوں کو یہاں ریفر کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت کے شہید سیف الرحمن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال میں جی بی میں پبلک سیکٹر میں بننے والے پہلے این آئی سی یو ( نوزائیدہ بچوں کی انتہائی نگہداشت یونٹ) کا افتتاح کر دیا گیا۔ چیف سیکرٹری جی بی اور سیکرٹری ہیلتھ نے یونٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے نئے بننے والے معیاری وارڈ کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور درکار سہولیات سمیت فنڈزفراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ یاد رہے SSG ٹیچنگ MCH کمپلکس گلگت میں تیار ہونے...
کراچی کے علاقے کورنگی 2 نمبر ای ایریا میں گھر کے اندر آگ لگنے سے ضعیف العمر خاتون جھلس کر جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے سول اسپتال برنس وارڈ پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ متوفیہ کی شناخت 62 سالہ رئیسہ کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ موم بتی سے پردے میں آگ لگنے آگ کے باعث پیش آیا تھا۔ اس حوالے سے قائم قام ایس ایچ او زمان ٹاؤن سب انسپکٹر یونس نے بتایا کہ اسپتال سے ہلاکت کی اطلاع ملنے پر واقعہ کا پتہ چلا ہے جس کی معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سرکاری اراضی و ایمونٹی پلاٹ پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا، ڈپٹی کمشنر زین العابدین کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد سعود احمد خان کی زیر نگرانی مختار کار لطیف آباد علی شیر نے اینٹی انکروچمنٹ کے عملے کے ہمراہ یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے خیراتی اسپتال کے پلاٹ پر قبضہ کی جگہ واگزار کروا لیا ہے جبکہ خیراتی اسپتال کے پلاٹ سے دیگر پلاٹ سے قبضہ بھی شیڈول پروگرام کے تحت خالی کرائے جائیں گے۔ یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداروں سید فہیم الدین، وہاب الدین نوری، وہاب الدین، محمد بخش چانڈیو، محمد حسین بھٹی، عمران بٹ، محمد شاہد شیخ، بلال چانڈیو، جعفر نوہانی، زاہد پرویز خان، راحیل لطیف و دیگر نے...