وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا عالمی شہرت یافتہ ہسپتال نیشنل سنٹر فار گلوبل ہیلتھ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جاپان کے متعدی علاج کے عالمی شہرت یافتہ ہسپتال نیشنل سنٹرفار گلوبل ہیلتھ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جاپان میں رائج صحت و علاج اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم کوپنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جدید ہائی ٹیک جاپانی مشینری، آلات اور طریقہ علاج پنجاب کے سرکاری صحت کے نظام میں رائج ہوگا۔ نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کو بھی جاپان میں رائج صحت کے نظام کی طرز پر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف جاپان کی طرح پنجاب میں بھی ہیلتھ انشورنس کا طریقہ رائج کریں گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور ان کے وفد کے ارکان کو ذیابیطس، جگر اور متعدی امراض کے جاپانی طریقہ علاج کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو نیشنل سنٹر فار گلوبل ہیلتھ میڈیسن میں جگر کے علاج کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا۔ دورے کے دوران پنجاب میں ذیابیطس، جگر اور متعدی امراض کے علاج کے لئے جاپانی تحقیق سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتال کے مختلف شعبے دیکھے اور فراہم کردہ سہولیات اور مشینری کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جاپانی ماہرین طب سے بھی بات چیت کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف علاج کے
پڑھیں:
اعلانات کرنا آسان اور کام کرنا مشکل ہوتا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگوں نے خالی اعلانات کیے، جھوٹے وعدے کیے، اعلانات کرنا آسان ہوتا ہے، لیکن کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مری میں خطاب میں کہا کہ پنجاب میں بدترین سیلاب آیا، لیکن ہم دفتر میں نہیں بیٹھے۔
انہوں نے کہا کہ جو کہتا ہے کہ وہ چپ کرکے کام کرتے ہیں، وہ کام نہیں کرتے، ہم نے بغیر وعدوں کے کام مکمل کیے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے مری میں داخل ہوتے ہی واضح فرق نظر آتا ہے، مری کے لیے ٹرین چلائیں گے، سیاحوں کو اپنی گاڑیوں میں نہیں آنا پڑے گا۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ مری میں پانی کا بہت بڑا پروجیکٹ لے کر آرہے ہیں۔