Nawaiwaqt:
2025-10-04@16:53:16 GMT

انسانیت سب رشتوں سے بلند ہے : مریم نواز شریف

اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT

انسانیت سب رشتوں سے بلند ہے : مریم نواز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انسانیت ایک عظیم نسبت ہے جو تمام رشتوں سے بلند اور ہر سرحد سے بے نیاز ہے انہوں نے کہا کہ دوسروں کے لئے راحت اور آسانیوں کا وسیلہ بننا دراصل انسانیت کی اصل خدمت ہے اور یہ خدمت رنگ مذہب اور ہر تعصب سے بالاتر ہے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ عالمی حالات میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گیا ہے غزہ کے معصوم شہداء اور کشمیری عوام کی سسکیاں دنیا کے ہر حساس دل کو جھنجھوڑ رہی ہیں انہوں نے کہا کہ انسان سے ہمدردی عبادت کے مترادف ہے اور یہی سب سے بڑی خدمت ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ حکومت پنجاب کا ہر منصوبہ عوام کی فلاح اور انسانی ہمدردی کے اصولوں کے گرد گھومتا ہے ہمیں ایسی دنیا بنانی ہے جہاں محبت امن اور انسانیت پروان چڑھے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیراعظم شہبازشر یف جاتی امرا میں مریم نواز کی موجودگی میں نوازشریف سے ملاقات

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی جاتی امرا میں ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی جاتی امرا رہائش گاہ پر موجود تھیں۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ کو بیرون ممالک دورے سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان کو ملنے والی کامیابیوں اور معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی: مریم نواز
  • وزیراعظم شہبازشر یف جاتی امرا میں مریم نواز کی موجودگی میں نوازشریف سے ملاقات
  •   مریم معافی نہیں مانگے گی، وزیراعلیٰ کا دبنگ اعلان
  • عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گی اور ان کے حقوق کیلیے آواز بلند کرتی رہوں گی، مریم نواز
  • پنجاب کے حق میں آواز بلند کرنے پر کسی سے معافی نہیں مانگوں گی ، مریم نواز
  • معافی وہ ترجمان مانگے جس نے آفت کے وقت پنجاب پر تنقید کی ، مریم نوازشریف کبھی معافی نہیں مانگے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب
  • میری گاڑی میں سی سی ٹی وی، وائی فائی نہیں، عوام کی گاڑی میں لگوایا، مریم نواز
  • 408 پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں شاندار تقریب، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی شرکت
  • مریم نواز پنجاب کے حق کے لیے آواز ضرور اٹھائیں گی، خرم دستگیر
  • اعلانات نہیں عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے: مریم نواز