مریم نواز کا برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پر پیغام
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے رواداری کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے، بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور پرتشدد تنازعات کے اس دور میں رواداری اور برداشت کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ نفرت، عدم برداشت اور نا اتفاقی کا خاتمہ محبت، برداشت اور اتفاق کے ساتھ ہی ممکن ہے ، آئیے آج ہم دنیا کو رواداری کیساتھ سب کے رہنے کیلئے ایک بہتر جگہ بنانے کا عہد کریں۔رواداری اختیار کریں اوربرداشت کے راستے پر چلیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا پہلے ہی عدم برداشت کے باعث بے شمار مسائل میں الجھی ہوئی ہے، ہمیں معاشرے کو پر امن رکھنے کیلئے رواداری کی راہ پر چلنا ہوگا، نبی پاک ﷺ کی زندگی رواداری اور بردباری کا بہترین نمونہ ہے،آپ ﷺ دشمنوں کے ساتھ بھی رواداری کا مظاہرہ کرتے۔ انہوں نے کہاکہ دین اسلام پرامن رہنے اور رواداری اختیار کرنے کا درس دیتا ہے۔ معاشرہ برداشت اور رواداری کے رویوں کا متلاشی ہے۔ منفی رویوں سے نہ صرف خاندان بلکہ معاشرے تباہی کی طرف جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کے رویوں کے سدباب کیلئے مثبت سوچ اور بہترین طرز عمل اپنانا ہوگا۔ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی روش اختیار کرنا ہوگی، معاشرے کے ہر طبقے کوبرداشت اورتحمل کے رجحان کو پروان چڑھانے میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیئے اور آج ہم برداشت و رواداری کو فروغ دینے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کاا عادہ کرتے ہیں ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اور رواداری برداشت اور
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔