کراچی، راہ عمل فاؤنڈیشن کے تحت شہید سید حسن نصراللہؒ کی برسی پر اجتماع
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
اجتماع کا مقصد شہید سید حسن نصراللہؒ کی جدوجہد، فکری و مزاحمتی پیغام اور ان کے انقلابی نظریات کو اجاگر کرنا تھا۔ اسی مناسبت سے شہید سید حسن نصراللہ کے مرقد، انکے دفتر کی منظر کشی کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں انکے افکار و پیغامات پر مبنی تصاویر و بینرز بھی آویزاں کئے گئے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ راہ عمل فاؤنڈیشن کراچی کے زیرِ اہتمام شہیدِ مقاومت سید حسن نصراللہؒ کی پہلی برسی کے موقع پر دانشگاہ امام خمینیؒ، گلستان جوہر میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجتماع میں بڑی تعداد میں خواتین و بچوں سمیت خانوادوں نے شرکت کی۔ اجتماع کا مقصد شہید سید حسن نصراللہؒ کی جدوجہد، فکری و مزاحمتی پیغام اور ان کے انقلابی نظریات کو اجاگر کرنا تھا۔ اسی مناسبت سے شہید سید حسن نصراللہ کے مرقد، انکے دفتر کی منظر کشی کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں انکے افکار و پیغامات پر مبنی تصاویر و بینرز بھی آویزاں کئے گئے۔ اجمتاع میں معروف عالم دین مولانا سید علی مرتضیٰ زیدی نے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے، جس میں شہید کے افکار سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ اتحاد، بصیرت اور عملی جدوجہد کے پہلوؤں پر خصوصی طور پر روشنی ڈالی گئی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہید سید حسن نصراللہ
پڑھیں:
جامعہ کراچی،ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2025 ء کے نتائج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-02-3
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2025 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔نتائج کے مطابق کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ایم طحہٰ کبیر ولد ناصر کبیر سیٹ نمبر254016 نے3987 نمبرزکے ساتھ پہلی،یسریٰ خان بنت عبدالسمیع خان سیٹ نمبر254242 نے3965 نمبرزکے ساتھ دوسری اور سبکن عرفان بنت محمد عرفان سیٹ نمبر254217 نے 3949 نمبرزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 253 طلبہ شریک ہوئے،246 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 07 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب97.23 فیصدرہا۔