سید مقاومت شہید حسن نصراللہ سے متعلق علامہ سید صادق رضا تقوی کا خصوصی انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
سید مقاومت شہید سید حسن نصراللہ کی انقلابی زندگی کے اہم پہلو؟ حزب اللہ لبنان کے صفر سے عالمی سطح پر عظیم نظریہ میں تبدیلی کے سفر میں سید مقاومت کا کردار؟ شہید سید حسن نصراللہ کی عظیم جدوجہد کے نتائج؟ صہیونیت مخالف مقاومت اسلامی خصوصاً حزب اللہ کا مستقبل؟ امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ پلان کے مقاصد؟ پاکستانی وزیراعظم کیجانب سے صدر ٹرمپ کے غزہ پلان کی حمایت کیوں؟ سمیت دیگر متعلقہ و ایم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری علامہ سید صادق رضا تقوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری علامہ سید صادق رضا تقوی اپنے زمانہ طالب علمی سے ہی اجتماعی ملی و قومی معاملات میں فعال ہیں، وہ مجلس وحدت مسلمین سندھ و امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہنے کے علاوہ کراچی ڈویژن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں بھی درس و تدریس و تحقیقی فرائض سرانجام دے چکے ہیں، وہ البیان قرآنک انسٹیٹیوٹ کے مدیر بھی ہیں۔ اس کیساتھ ساتھ وہ شیعہ قومیات اور اتحاد بین المسلمین و بین المذاہب یکجہتی کے حوالے سے بھی فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے سید مقاومت شہید سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کے موقع پر کراچی میں انکی رہائشگاہ پر نشست کی، اس موقع ہر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حسن نصراللہ سید مقاومت
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔