جامعۃ النجف سکردو بلتستان میں شہیدِ مقاومت کی پہلی برسی کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
مدرسہ کے پرنسپل شیخ محمد علی توحیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی شخصیت کو پہچاننے کا معیار یہ ہے کہ دشمن اس کے بارے میں کیا کہتا ہے۔ عالمِ استکبار کو جتنا خطرہ شہید سید حسن نصراللہ سے تھا اتنا پورے عرب ممالک سے نہیں تھا۔ شہید کو نشانہ بنانے کے لیے اسی ہزار کلو بم استعمال کیا گیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمِ کفر کو ان کے مقاصد سے شدید خطرہ تھا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
جامعۃ النجف سکردو بلتستان میں شہیدِ مقاومت سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کا نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد

اسلام ٹائمز۔ جامعۃ النجف سکردو بلتستان میں شہیدِ مقاومت، حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل اور مقاومتی بلاک کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ تقریب کا آغاز حافظ حامد حسین کی تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا جبکہ طلبہ حسین بشیر، محمد عباس بسیجی اور واجد علی نے شہداء کی یاد میں ترانہ پیش کیا۔ جامعہ کے وائس پرنسپل شیخ احمد علی نوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید حسن نصراللہ کی پوری زندگی جہاد اور قربانی سے عبارت تھی۔ وہ غریب گھرانے میں پیدا ہوئے، تعلیم کے ساتھ ساتھ مزدوری کرتے رہے، مگر علمی سفر میں کوئی رکاوٹ برداشت نہ کی۔ وہ نوجوانوں کے لیے بہترین نمونہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید نصراللہ بچپن ہی سے شہید سید موسیٰ صدر اور امام خمینی سے گہرا متاثر تھے۔ وہ پہلے مجلس امل کے رکن رہے اور بعد ازاں حزب اللہ کی قیادت سنبھالی۔ 2006ء کی تینتیس روزہ جنگ میں بنفسِ نفیس قیادت کی۔ شہید ہمیشہ اللہ پر مکمل بھروسہ رکھتے تھے اور حضرت فاطمۃ الزہراء سے متوسل رہتے تھے۔ ولایت فقیہ کے ساتھ ان کی وابستگی ان کی نمایاں خصوصیت تھی۔مدرسہ کے پرنسپل شیخ محمد علی توحیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی شخصیت کو پہچاننے کا معیار یہ ہے کہ دشمن اس کے بارے میں کیا کہتا ہے۔ عالمِ استکبار کو جتنا خطرہ شہید سید حسن نصراللہ سے تھا اتنا پورے عرب ممالک سے نہیں تھا۔ شہید کو نشانہ بنانے کے لیے اسی ہزار کلو بم استعمال کیا گیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمِ کفر کو ان کے مقاصد سے شدید خطرہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہید نصراللہ امریکہ و اسرائیل جیسے اسلام اور انسانیت کے بڑے دشمنوں کے خلاف عملی میدان میں برسرِ پیکار رہے۔ ان کی شخصیت میں عقلانیت اور جذباتیت کا حسین امتزاج تھا۔ وہ کفار کے مقابلے میں سخت اور یتیموں و مساکین کے لیے نہایت شفیق دل رکھتے تھے۔ اتحاد کے داعی ہونے کے ساتھ ساتھ اصولوں پر کاربند رہنا اور قیادت و فداکاری دونوں اوصاف ان میں بدرجۂ اتم موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر آغا سید محمد علی شاہ الحسینی نے دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے بابرکت دعا کروائی۔ نظامت کے فرائض طالب علم احسان دانش نے خوش اسلوبی سے انجام دیئے۔.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جامعۃ النجف سکردو بلتستان میں شہید کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔