Islam Times:
2025-10-04@16:51:43 GMT

پنجاب حکومت نے 17 شہداء کیلئے تین پیکج کی منظوری دیدی

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

پنجاب حکومت نے 17 شہداء کیلئے تین پیکج کی منظوری دیدی

صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد نے پولیس کے 17 شہداء کو گھر اور مالی مراعات دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیکج ٹو کے تحت اے ایس آئی کے ورثا کو 50 لاکھ، گھر اور دیگر مراعات ملیں گی۔ پیکج ٹو کے تحت شہید کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل کے ورثا کو 40 لاکھ، گھر اور دیگر مراعات دی جائیں گی، جبکہ پیکج تھری کے تحت شہید کانسٹیبل اور ٹریفک وارڈن کو 35 لاکھ اور دیگر مراعات ملیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونیوالے ملازمین کیلئے شہداء پیکج کی منظوری دے دی۔ وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونیوالے ملازمین کیلئے شہداء پیکج کی منظوری دی گئی۔ ملک صہیب احمد نے پولیس کے 17 شہداء کو گھر اور مالی مراعات دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیکج ٹو کے تحت اے ایس آئی کے ورثا کو 50 لاکھ، گھر اور دیگر مراعات ملیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ پیکج ٹو کے تحت شہید کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل کے ورثا کو 40 لاکھ، گھر اور دیگر مراعات دی جائیں گی، جبکہ پیکج تھری کے تحت شہید کانسٹیبل اور ٹریفک وارڈن کو 35 لاکھ اور دیگر مراعات ملیں گی۔ صوبائی وزیر صہیب احمد نے کہا کہ پیکج تھری کیٹیگری کے شہداء کو گھر کی مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے پیکج تھری رولز میں تبدیلی کی پنجاب کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے تحت شہید کانسٹیبل گھر اور دیگر مراعات پیکج ٹو کے تحت کے ورثا کو پیکج تھری مراعات دی صہیب احمد کہ پیکج

پڑھیں:

پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کیلئے 2 ارب روپے جاری کر دئیے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کے لیے 2 ارب روپے جاری کر دئیے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پہلےمرحلےمیں حساس اضلاع کےلیےبلٹ پروف اورڈبل کیبن،آرمرڈ وہیکلز،ہائی روف گاڑیاں خریدی جائیں گی،اگلےمرحلے میں بی کیٹیگری اضلاع کے لیےگاڑیوں کی خریداری ہوگی، دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے مزید بجٹ جاری ہوگا۔

سی سی ڈی دفاتر اور تھانوں کی تعمیر کے لیےسروےکاعمل بھی شروع ہوگیا ہے،لاہور،شیخوپورہ،فیصل آباد،ملتان سمیت مختلف شہروں میں عمارتوں کی تعمیر کے لیےرپورٹ جلد مرتب کی جائے گی۔

سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی سے خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر ہو گا: الیکشن کمیشن

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ سی سی ڈی نے40دفاتر،38پولیس سٹیشنز،6 رہائشی عمارتوں کی ڈیمانڈ کی، دفاتر،تھانوں،کیمپ آفسز کے لیے11ارب روپےکا تخمینہ لگایا گیا،سروے مکمل ہونے پر فنڈز کی منظوری اور اجرا کا عمل شروع ہوگا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا جامعہ حنفیہ بوریوالا کے میڑک کے امتحان میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا اور اساتذہ کیلئے 10 لاکھ روپے کا انعام
  • کے پی کابینہ نے 9 مئی کو مردان میں توڑ پھوڑ اور فائرنگ کا کیس واپس لینے کی منظوری دیدی
  • حکومت کا کرپٹو کرنسی کے انتظام اور تحفظ کیلئے بڑا قدم ,وفاقی کابینہ نے ’ سٹریٹیجک ڈیجٹیل والٹ کمپنی‘ بنانے کی منظوری دیدی
  • حکومت نے گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے کی اجازت دیدی
  • خیبر پختونخوا پولیس کے شہداء پیکیج میں بڑا اضافہ
  • خیبر پختونخوا کابینہ نے سرکاری اسکول اور کالجز کی نجکاری کی منظوری دے دی
  • خیبرپختونخوا کابینہ نے سرکاری اسکول اور کالجز کی نجکاری کی منظوری دے دی
  • پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کیلئے 2 ارب روپے جاری کر دئیے
  • مظفرگڑھ، شہید مقاومت سیمینار 
  • مظفرگڑھ، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سید مقاومت کی برسی کے موقع پر شہید مقاومت سیمینار