کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر پولیس افسر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
کراچی کے علاقے سکھن میں مسلح افراد نے پولیس افسر کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے سکھن میں فائرنگ سے پولیس افسر شہید ہوا جس کی شناخت اے ایس آئی قیصر کے نام سے ہوئی۔
ایس ایس پی ملیر عبدالخالق نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، واقعے کے وقت شہید اہلکار سادہ لباس تھا اور سعود آباد میں تعینات تھا۔
واضح رہے کہ ایک ماہ دس روز کے دوران کراچی میں 5 پولیس افسر و اہلکار شہید ہوگئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس افسر
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں شرپسندوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید، 9 زخمی
ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے شر پسندوں نے راولاکوٹ اور ڈڈیال میں پولیس پر حملہ کیا، اس کے علاوہ دھیرکوٹ، چمیاٹی اور ڈڈیال کے علاقوں میں پولیس پر فائرنگ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کا آج تیسرا روز ہے، احتجاج میں شامل شر پسندوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے شر پسندوں نے راولاکوٹ اور ڈڈیال میں پولیس پر حملہ کیا، اس کے علاوہ دھیرکوٹ، چمیاٹی اور ڈڈیال کے علاقوں میں پولیس پر فائرنگ کی گئی۔
مسلح شر پسندوں کی اندھا دھند فائرنگ سے 9 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جبکہ متعدد شہری بھی زخمی ہیں، شہید ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل خورشید اور کانسٹیبل جمیل کا تعلق باغ سے ہے جبکہ پولیس کانسٹیبل طاہر رفیع شہید کا تعلق مظفر آباد سے ہے اور زخمی ہونے والوں کا تعلق بھی آزاد کشمیرکے مختلف علاقوں سے ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شر پسند عناصر کا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ اس بات کا ثبوت ہے کے اس شر پسند جھتے کا مقصد آزاد کشمیر میں صرف اور صرف انتشار پھیلانا ہے۔ واضح رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے 29 ستمبر سے ہڑتال پر ہے، اور آج ریاست بھر سے دارالحکومت مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کیا جارہا ہے۔