WE News:
2025-11-19@00:34:07 GMT

کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں بارش کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT

کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  بھارتی گجرات پر موجود ڈپریشن بدستور برقرار ہے جو یکم اکتوبر تک بحیرہ عرب تک پہنچ سکتا ہے۔ ماہرِ موسمیات انجم نذیر کے مطابق اس کے مزید طاقتور ہونے کے 50 فیصد امکانات ہیں، تاہم یہ سسٹم طوفان میں تبدیل ہونے کے بجائے 4 اکتوبر کے بعد سمندر کی گہرائیوں میں ختم ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں موسلادھار بارش، مختلف علاقوں میں 129 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ

اس دوران ٹھٹھہ، سجاول، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں بھی بارش کی توقع ہے جبکہ کراچی میں بھی طویل وقفے کے بعد پوسٹ مونسون شاورز برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا درجہ حرارت آئندہ دنوں میں معمول پر آ جائے گا، تاہم اکتوبر کو کراچی کا گرم ترین مہینہ تصور کیا جاتا ہے اور اس دوران ہیٹ ویوز کے امکانات برقرار رہتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ بحیرہ عرب کے مغربی حصے میں اس وقت سمندری درجہ حرارت معمول سے کم ہے، البتہ آئندہ برسوں میں معمول سے زیادہ سمندری طوفان بننے کا خدشہ ہے، اس سال موسمِ سرما میں بارشیں کم اور سخت سردی نہ ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں موسلا دھار بارش، نکاسیٔ آب کا نظام درہم برہم، 3 شہری جاں بحق

خیال رہے کہ رواں ماہ 8 سے 10 ستمبر کے دوران ہونے والی موسلا دھار بارشوں نے شہر کے کئی علاقے زیرِ آب کر دیے تھے، لیاری اور ملیر سمیت چھوٹے نالے ابل پڑے تھے جس کے باعث نشیبی علاقے ڈوب گئے تھے اور متعدد خاندانوں کو گھر بار چھوڑنا پڑا تھا۔ اس دوران گڈاپ ندی میں ڈوبنے کے باعث کئی ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بارش پاکستان کراچی محکمہ موسمیات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان کراچی محکمہ موسمیات محکمہ موسمیات کا امکان

پڑھیں:

سندھ میں ڈینگی سے مزید 3 مریض جاں بحق

سندھ میں ڈینگی سے مزید 3 مریض جاں بحق ہو گئے۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق ڈینگی سے ایک شخص کراچی اور 2 افراد حیدرآباد میں جاں بحق ہوئے۔

محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 170 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ: 4 برس کے دوران کاروکاری قرار دیکر 466 خواتین سمیت 595 افراد قتل
  • برطانیہ بھر میں برف باری کی زرد وارننگ جاری
  • 27ویں آئینی ترمیم: ہائیکورٹ کے 4 ججز کے مستعفی ہونے کا امکان
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی برقرار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں دو پولیس مقابلے، 3 زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی پہنچ گئے
  • سندھ : ڈینگی سے 2 خواتین سمیت مزید 3 افراد جاں بحق
  • سندھ میں ڈینگی سے مزید 3 مریض جاں بحق
  • شبھمن گل گردن کی انجری کے باعث اسپتال منتقل، میچ سے باہر ہونے کا امکان
  • کراچی میں آج موسم خشک اور رات خنک رہنے کا امکان