کراچی میں سمندری ہوائیں بند، شدید گرمی، درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا سکتا ہے
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
کراچی کے باسیوں کو آج شدید گرمی اور حبس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ شہر میں سمندری ہوائیں بند ہو چکی ہیں۔ موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق آج موسم خاصا گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بڑھتی ہوئی نمی کی وجہ سے درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جب کہ محسوس ہونے والی گرمی 43 ڈگری سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ یعنی شہریوں کو آج گرمی معمول سے کہیں زیادہ جھلسا دینے والی لگے گی۔
جواد میمن کے مطابق، اس وقت بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا ایک کم دباؤ موجود ہے جو پوسٹ مون سون سیزن کے تحت بنا ہے۔ یہ سسٹم مزید شدت اختیار کرکے “ڈیپریشن” میں تبدیل ہو سکتا ہے، جس کے باعث کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سسٹم آئندہ دنوں میں بحیرہ عرب کی طرف بڑھ سکتا ہے، جس کے اثرات کراچی کے موسم پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ آج شہر کے مضافاتی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بادل بننے کا امکان ہے، جب کہ 30 ستمبر کو کراچی میں بعض مقامات پر ہلکی یا درمیانے درجے کی بارش ہو سکتی ہے۔
شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آج دن کے وقت غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور خود کو دھوپ سے محفوظ رکھیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سکتا ہے
پڑھیں:
بحیرہ عرب: سمندری طوفان، کراچی میں 2 روز تک بارش متوقع
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، کراچی میں 2 روز تک بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے کرای سمیت سندھ کے جنوبی و مشرقی اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کردیا۔محکمہ موسمیات کراچی نے ممکنہ سمندری طوفان کے متعلق چوتھا الرٹ جاری کیاہے ۔ جس کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب پر ہوا کا کم دباؤ موجود ہے۔شمال مشرقی بحیرہ عرب اوراس سے ملحقہ سوراشٹرا کے ساحل کے نزدیک موجود ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کرگیا۔یہ سسٹم سست روی سے جنوب مغرب کی جانب بڑھا ہے ۔ سمندری سرگرمی کراچی سے تقریباً 440 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے۔امکان ہے کہ دو روز کے دوران یہ نظام جنوب مغرب کی طرف شمال مغربی بحیرہ عرب کی طرف بڑھے گا۔