کراچی، محکمہ موسمیات کی منگل کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
کراچی:
محکمہ موسمیات نے منگل کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کی پیش گوئی کردی جبکہ اتوار کو شہر میں گرم ومرطوب دن رہا اور پارہ 37.6 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق منگل کو شہرمیں بارش کا امکان ہے، 30 ستمبر کو کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 29 تا 30 ستمبر کو عمر کوٹ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، ٹھٹہ، بدین، حیدرآباد، سجاول، جامشورو اور مٹیاری میں بارش کا امکان ہے۔
مزید بتایا گیا کہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، سمندری ہواؤں کی بندش اور شمال مغربی سمت کی ہوائیں چلنے کے سبب اتوار کو دوسرے روز بھی گرمی رہی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اتوار کو درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کا امکان ہے
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔