پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے،محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی اور سیکورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں اور چین پاکستان کا وہ بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔ چینی سفیر نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ چین پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔