پنجاب حکومت نے 17 شہدا کیلئے تین پیکج کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے ملازمین کے لیے شہدا پیکج کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونےوالے ملازمین کے لیے شہدا پیکج کی منظوری دی گئی۔
ملک صہیب احمد نے پولیس کے 17 شہدا کو گھر اور مالی مراعات دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیکج ٹو کے تحت اے ایس آئی کے ورثا کو 50 لاکھ، گھر اور دیگر مراعات ملیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ پیکج ٹو کے تحت شہید کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل کے ورثا کو 40 لاکھ، گھر اور دیگر مراعات ملیں گی جب کہ پیکج تھری کے تحت شہید کانسٹیبل اور ٹریفک وارڈن کو 35 لاکھ اور دیگر مراعات ملیں گی۔
سابق کپتان راشد لطیف کا محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے پر بھارتی ٹیم کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
صوبائی وزیر صہیب احمد نے کہا کہ پیکج تھری کیٹیگری کے شہدا کو گھر کی مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے پیکج تھری رولز میں تبدیلی کی پنجاب کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کہ پیکج
پڑھیں:
اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔
لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔
چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔