حکومت پنجاب کی طرف سے پولیس کے 17 شہدا کے ورثا کو گھروں اور مالی مراعات دینے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
حکومت پنجاب نے پولیس کے 17 شہدا کے ورثا کو گھروں اور مالی مراعات دینے کی منظوری دے دی۔
یہ فیصلہ صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں پولیس شہدا پیکچ کی مختلف کیٹگریز کا ازسرنو جائزہ لیا گیا اور پیکچ 3 کے رولز میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد
وزیر قانون نے کہا کہ پیکچ 3 کے شہدا کو اب دیگر مراعات کے ساتھ گھر بھی فراہم کیا جائے گا۔ اس تبدیلی کی باضابطہ منظوری پنجاب کابینہ سے لی جائے گی۔
اس سے قبل پیکچ 3 میں ورثا کو گھر فراہم نہیں کیا جاتا تھا جبکہ پیکچ 1 اور 2 میں پہلے ہی یہ سہولت موجود ہے۔
اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی عمران احمد، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین، ایڈیشنل سیکرٹری پولیس کنور انوار علی خاں سمیت محکمہ خزانہ اور محکمہ قانون کے افسران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے: میرپور: کشمیری پولیس اہلکاروں کا مطالبات کے حق میں احتجاج، چارٹر آف ڈیمانڈ پیش
اجلاس میں 17 پولیس شہدا کے کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، پیکچ 2 کے تحت اے ایس آئی کے ورثا کو 50 لاکھ روپے، گھر اور دیگر مراعات دی جائیں گی جبکہ شہید کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل کے ورثا کو 40 لاکھ روپے، گھر اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
پیکچ 3 کے تحت شہید ہونے والے کانسٹیبل اور ٹریفک وارڈن کے ورثا کو 35 لاکھ روپے کے ساتھ دیگر مراعات ملیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب پولیس پنجاب حکومت صوبائی محکمہ داخلہ محکمہ داخلہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس پنجاب حکومت صوبائی محکمہ داخلہ محکمہ داخلہ کے ورثا کو
پڑھیں:
پنجاب میں دریاؤں کی صورتحال نارمل، سیلاب متاثرین کی گھروں کی واپسی
طلحہ اشرف:پنجاب میں حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے بعد دریاؤں کی صورتحال اب مکمل طور پر معمول پر آ گئی ہے, سیلاب سے متاثرہ افراد اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کر رہے ہیں،متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے تیزی سے کام جاری ہے،آئندہ چند دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے ،کل 30 سے 35ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے،6سے7اکتوبر کو بارشوں کا خطرناک سپیل متوقع ہے،بارشوں کے بعد موسم میں واضح تبدیلی آئے گی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا کہ سینٹرل پنجاب سمیت نارتھ ویسٹرن کے27اضلاع متاثر ہونگے،چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھے گامگر کوئی بڑی پریشانی نہیں ہوگی،منگلا میں اب تک 1.2 فیصد پانی کی گنجائش پڑی ہے ،دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ بھی بڑھ سکتا ہے۔