Jasarat News:
2025-11-19@01:20:13 GMT

قنبرعلی خان ،پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250930-11-11
قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر منشیات فروش ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ دو منشیات فروش ملزمان گرفتار چرس، بھنگ اور چوری شدہ تین عدد موبائل فونز برآمد مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن شہدادکوٹ سب انسپکٹر صدرالدین گوپانگ بمع اسٹاف کی دوران گشت خفیہ اطلاع پر نزد سیلرا سم شاخ سے کارروائی کے دوران منشیات فروش ملزم دلاور عرف دلو چانولی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ وارہ انسپکٹر علی حسن مہر بمع اسٹاف کی دوران گشت خفیہ اطلاع پر وارہ ٹو گاجی کھاوڑ روڈ نزد سبیل موڑ سے کارروائی منشیات فروش ملزم اعجاز چانڈیو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کلو گرام بھنگ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تیسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ قنبر سٹی انسپکٹر غلام مصطفیٰ کھوسو بمع اسٹاف نے چھاپا مار کارروائی میں شہری وشال کمار دیوان کے گھر سے چوری شدہ 3 موبائل فونز برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی ہیں۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: منشیات فروش

پڑھیں:

گجرات پولیس کا کارنامہ: ’جن‘‘ پر مقدمہ درج ،’جن‘ داماد کو قابو کرکے میرے ساتھ جنسی زیادتی کرتا ہے‘،

گجرات پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا جب کہ عادل نامی ’’جن‘‘ پر ڈی پی او کے حکم پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق معاملے کی درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق گجرات میں سابق داماد اور جن کی جانب سے ساس سمیرا کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، واقعہ تھانہ ککرالی کی حدود میں واقع گاؤں بھدر میں پیش آیا۔

ایف آئی آر  کے متن  کے مطابق داماد کے اندر ’جن‘ آتا ہے جو داماد کو قابو کر کے میرے ساتھ جنسی جسمانی تعلق قائم کر لیتا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ 17 سالہ نوجوان کبیر میں عادل نامی ’’جن‘‘ نے اپنی سابقہ ساس کیساتھ زیادتی کی۔

ڈی پی او کے حکم پر ساس کی مدعیت میں سابق داماد سید کبیر اورعادل نامی جن پر مقدمہ درج کرکیا گیا۔

ایس ایچ او ککرالی گجرات نے کہا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروالیا گیا ہے، 1 سے 2 روز میں رپورٹ موصول ہوگی، سابق داماد کے اندر آنے والا عادل نامی ’’جن ‘‘ 43 سالہ ساس پر عاشق تھا۔

ایس ایچ او نے مزید کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹی ایل پی کیخلاف ملک بھر میں کارروائی کیلیے وفاق سے درخواست کافیصلہ
  • پتنگ کیوں اڑائی، باپ نے 11 سالہ بیٹے کو تشدد کرکے قتل کردیا
  • علیمہ خان کا دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان،سڑک پر پولیس کی پانی سے کارروائی
  • پڈعیدن: پولیس کا کریک ڈاؤن، 7ملزمان گرفتار کرلیے
  • امریکی جنگی بیڑہ کیرِیبیئن میں داخل؛ وینیزویلا کیخلاف کارروائی کا امکان بڑھ گیا
  • قیوم آباد قبرستان کے قریب پولیس مقابلہ، زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار
  • بشری بی بی کے بیٹے موسی مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری ، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری ، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • گجرات پولیس کا کارنامہ: ’جن‘‘ پر مقدمہ درج ،’جن‘ داماد کو قابو کرکے میرے ساتھ جنسی زیادتی کرتا ہے‘،
  • بھارتی کپتان شبمن گل جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے دوران شدید انجری کا شکار، آئی سی یو میں داخل