سندھ میں کچھ کام کرو تو خوشی ہوگی پر کرو تو سہی‘ مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250930-08-24
فیصل آباد(خبرایجنسیاں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میرا پانی میرا پیسا ہے آپ کو کیا تکلیف ہے؟ سندھ میں کچھ کام کرو تو خوشی ہوگی پر کرو تو سہی، ہمیں مشورہ نہ دو۔فیصل آباد میں الیکٹرک بسیں لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر تنقید کی گئی تو کچھ نہیں کہوں گی مگر پنجاب پر بات کریں گے اس کی ترقی پر بات کریں گے اور اس کے حق کے خلاف بات کریں گے تو مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد واپس پی ایم ایل میں آنے لگا ہے، یہاں بیٹھے سینئر لیگی رہنما میرے والد کے ساتھ مشکل وقت میں بنیان مرصوص سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے، گرفتاری اور جیل جانے پر رانا ثنا نے کہا تھا کہ اگر میں نواز شریف کے ساتھ سو فیصد کھڑا تھا تو آج ہزار فیصد کھڑا ہوں۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی ذمے داری اللہ نے اور عوام نے خود مجھے دی، عوام ہر جگہ میرے ساتھ شفقت اور محبت سے پیش آتے ہیں اگر میں ان کے حق کے لیے خون کا آخری قطرہ بھی بہادوں تو یہ کم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر تنقید کی جاتی ہے اس کی تصویریں زیادہ آتی ہیں ہر جگہ مریم نواز کی تصویر ہے، جب کام کروگے تو تصویر تو آئے گی ناں!۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ہماری نہروں پر اعتراض ہوا میں خاموش رہی جب کہ پنجاب پانی چوری نہیں کرتا صرف اپنے حصے کا پانی استعمال کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے عوام کو الیکٹرک بسیں بہت بہت مبارک ہوں، یہاں کے عوام کے لیے ڈیڑھ سو الیکٹرک بسیں لے کر آئی ہوں جس میں فیصل آباد کو 90، جھنگ کو 30 اور چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سندھ کو 15، 15 بسیں دی جارہی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیصل ا باد مریم نواز نے کہا کہ کرو تو
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔