ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہدائے مقاومت کی یاد میں شمعیں روشن
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
رہنمائوں نے کہا کہ آج دنیا کے بعض ممالک اور بعض حکمران دو ریاستی حل کی طرف بڑھ رہے ہیں جو کہ اسلام اور فلسطینیوں کے ساتھ غداری کا ارتکاب ہے، پاکستانی قوم اس حوالے سے اپنا موقف واضح رکھتی ہے دو ریاستی حل کا مطلب قائد اعظم کے نظریات سے انحراف کرنا ہے، حکمران کان کھول کر سُن لیں ہم کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام شہدائے مقاومت کی پہلی برسی کے موقع پر شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، اس موقع پر مرکزی صدر وحدت ایمپلائز ونگ سلیم عباس صدیقی، علامہ غلام مصطفی انصاری، ضلعی آرگنائزر ملتان عون رضا انجم ایڈوکیٹ، صوبائی صدر عزاداری ونگ انجینیئر سخاوت علی سیال، صوبائی رہنما سید جواد رضا جعفری، جواد حیدر جوئیہ، مولانا ہادی حسین قمی، ثقلین نقوی اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ شہدا کی یاد منانا کسی نعمت سے کم نہیں ہے، ہم شہداء کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم شہدا کے راستے پر چلیں گے اور ان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اج دنیا کے بعض ممالک اور بعض حکمران دو ریاستی حل کی طرف بڑھ رہے ہیں جو کہ اسلام اور فلسطینیوں کے ساتھ غداری کا ارتکاب ہے، پاکستانی قوم اس حوالے سے اپنا موقف واضح رکھتی ہے دو ریاستی حل کا مطلب بانی پاکستان قائداعظم کے نظریات سے انحراف کرنا ہے، حکمران کان کھول کر سُن لیں ہم کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، شہداء کا راستہ مقاومت کا راستہ ہے جس سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دو ریاستی حل
پڑھیں:
امن منصوبے کے نام پر 2 ریاستی فارمولے کو مسترد کرتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو دو ریاستی فارمولا قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلٰی خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بحیثیت مسلمان و پاکستانی ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے، ہم صرف ایک ہی ریاست فلسطین کو مانتے ہیں۔
وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، فلسطین کے معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے، اسرائیل کو کسی طور تسلیم نہیں کریں گے، صرف ایک ریاست فلسطین کو مانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امن منصوبے کے نام پر دو ریاستی فارمولا مسترد کرتے ہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ فلسطین کا ساتھ دینا ہر مسلمان پر فرض ہے، فلسطینی عوام کی ہر حد تک مدد کریں گے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کسی کا مسلط فیصلہ ہرگز قبول نہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔