وزیراعظم شہباز شریف کا ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کا خیر مقدم، دو ریاستی حل ناگزیر قرار
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیش کردہ 20 نکاتی امن منصوبے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ ایجنڈا نہ صرف غزہ میں جاری خونریزی کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ مستقبل میں فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کی بنیاد بھی ڈال سکتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر چاہتے ہیں کہ فلسطینی عوام کو امن اور آزادی نصیب ہو اور ایسا سیاسی سمجھوتا ہو جس سے خطے میں استحکام پیدا ہو۔ سیاسی استحکام آنے سے معاشی ترقی اور خطے کے عوام کے لیے بہتر مواقع ممکن ہوں گے۔
شہباز شریف نے اس موقع پر امریکی صدر کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے معاملے کو حقیقی نظر سے دیکھا ہے اور وہ ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کی سفارتی کاوشیں امن کے قیام میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔
وزیراعظم نے زور دیا کہ خطے میں دیرپا امن اسی وقت قائم ہو سکتا ہے جب اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی تجویز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کا حامی رہا ہے اور آئندہ بھی اپنی حمایت جاری رکھے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں