ترک ریڈ کریسنٹ کی گلوبل صمود فلوٹیلا کو امداد، جہاز کے مسافروں کا کامیاب انخلا
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انقرہ: ترکی کی ریڈ کریسنٹ نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو خوراک اور طبی امداد فراہم کی ہے جو غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی سب سے بڑی بیڑے کی شکل میں بحیرہ روم کے راستے امداد لے جا رہا ہے، یہ امداد یونان کے جزیرے کریٹ، قبرص اور مصر کے درمیانی علاقے میں موجود جہازوں تک پہنچائی گئی۔
بین لاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق پچاس سے زائد جہازوں پر مشتمل یہ فلوٹیلا کئی دنوں سے غزہ کی جانب رواں دواں ہے اور اس میں بالخصوص طبی ساز و سامان اور دیگر انسانی ضروریات کی بڑی مقدار موجود ہے۔ “صمود” جس کا مطلب ہے استقامت اور ثابت قدمی، فلسطینی عوام کے لیے 1967 کی جنگ کے بعد جدوجہد اور مزاحمت کی علامت بن گیا تھا۔
دوسری جانب فلوٹیلا کے ایک جہاز جونی ایم نے پانی بھرنے کی وجہ سے مدد طلب کی، جس پر ترکی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مسافروں کے انخلا کو مربوط کیا۔ جہاز پر لگژمبرگ، فرانس، فن لینڈ، میکسیکو اور ملائیشیا سمیت کئی ممالک کے مسافر موجود تھے۔ ترک ریڈ کریسنٹ اور دیگر اداروں کی تیز رفتار کارروائی سے یہ انخلا بخیر و خوبی مکمل ہوا۔
انسٹاگرام پر جاری بیان میں فلوٹیلا کے منتظمین نے کہا کہ ترک حکومت اور ریڈ کریسنٹ کے بروقت تعاون اور مربوط کوششوں کی بدولت ریسکیو آپریشن کامیاب رہا۔
فلسطینی عوام کے لیے یہ بیڑہ نہ صرف امداد لے کر جا رہا ہے بلکہ صمود کے تصور کو اجاگر کرتا ہے، جو زمین پر ڈٹے رہنے، فلسطینی شناخت کو برقرار رکھنے اور پرامن شہری مزاحمت کے ذریعے قابض قوتوں کے خلاف جدوجہد کی علامت ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں امریکا اور اسرائیل امداد کےنام پر دہشت گردی کررہے ہیں جبکہ عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور مسلم حکمران صرف بیانا ت دے کر اپنی عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریڈ کریسنٹ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ’’بزدلانہ حملہ‘‘ قرار دیا ہے۔
وزیرِاعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اسرائیلی فورسز کی جانب سے 40 کشتیوں پر مشتمل صمود غزہ فلوٹیلا پر حملے کی سخت مذمت کرتا ہے، جو 44 ممالک سے تعلق رکھنے والے 450 سے زائد انسانی حقوق کے کارکنان اور امدادی رضا کار لے جا رہا تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ان کارکنوں کا ’’جرم‘‘ صرف یہ تھا کہ وہ غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد لے کر جا رہے تھے۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کو ’’وحشیانہ عمل‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بربریت کو فوری طور پر ختم ہونا چاہیے۔
Pakistan strongly condemns the dastardly attack by Israeli forces on the 40 vessel Samud Gaza flotilla, carrying over 450 humanitarian workers from 44 countries.
We hope and pray for the safety of all those who have been illegally apprehended by Israeli forces and call for their…
وزیرِاعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کو بنیادی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’امن کو ایک موقع دیا جانا چاہیے اور امداد ہر حال میں ضرورت مندوں تک پہنچنی چاہیے‘‘۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے حالیہ دنوں میں صمود فلوٹیلا کو غزہ پہنچنے سے روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس پر دنیا بھر میں مذمتی بیانات سامنے آ رہے ہیں۔ فلوٹیلا میں شامل کارکنان کا کہنا تھا کہ وہ خوراک، ادویات اور دیگر ضروری سامان غزہ کے جنگ زدہ عوام تک پہنچانے کے مشن پر نکلے تھے۔