حکومت سندھ سرکاری ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک بند کرے
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) حکومت سندھ کی جانب سے ملازمین کی پنشن میں بلاجواز کٹوتی ،ڈی آر اے اور گروپ انشورنس نہ دینے کے خلاف سندھ ایمپلائز الائنس کی مرکزی اپیل پر آج گسٹا قنبر کی جانب سے ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ قنبر کے مختلف اسکولوں کی تالہ بندی کرکے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھاکر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس کی سربراہی گسٹا قنبر کے صدر جواد حسین سومرو کررہے تھے۔ احتجاجی مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے ہائی اسکول قنبر سے ہوتے ہوئے قنبر پریس کلب تک مارچ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جواد حسین سومرو، سدھیر لاشاری، ضمیر حسین عباسی اور عزیر احمد چچو سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت سندھ نے اس شدید مہنگائی کے دور میں سرکاری ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتے ہوئے پنشن رولز میں تبدیلی اور ترمیم کرکے پنشن میں ناجائز کٹوتی کرکے ڈی آر اے الاؤنس اور گروپ انشورنس سمیت دیگر سرکاری ملازمانہ مراعات سے محروم کرکے غریب ملازمین کا معاشی قتل عام کیا ہے۔ جو کہ ایک بڑا ظلم ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنشن جو کہ سرکاری ملازمین کا واحد سہارا ہے جو چھین کر غریب ملازمت پیشہ طبقے کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں ہم واضح کرتے ہیں کہ سندھ کے 6 لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کسی صورت میں یہ فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ پنشن میں ناجائز کٹوتی کا ترمیمی قانون ختم کرکے ملازمین کو ڈسپیئرٹی ریڈکشن الاؤنس دیکر اور تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کرکے گروپ انشورنس اور بینوولنٹ فنڈز کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر فوری ادائیگی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر 6 اکتوبر کو بلاول ہاؤس کراچی کی جانب لانگ مارچ اور دھرنا دیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین کرتے ہوئے
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔