ن لیگ سے لفظی جنگ؛ پیپلز پارٹی کا وزیراعظم سے ملاقات کرکے معاملہ اٹھانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
لاہور:
پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے لفظی جنگ کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم سے وطن واپسی پر پی پی کا وفد ملاقات کرکے تحفظات کا اظہار کرے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی جماعت (ن) لیگ اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی میں لفظی جنگ جاری ہے، پی پی کی جانب سے اسمبلی بائیکاٹ پر ن لیگی وزراء نے وزیراعظم سے ملاقات میں تخفظات اٹھانے کیلئے پیپلز پارٹی ارکان کو مشورہ دیا ہے جس پر پیپلز پارٹی نے اپنے تحفظات وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق لندن سے وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر پیپلز پارٹی کی قیادت ان سے ملاقات کرے گی، پیپلز پارٹی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گی اور تخفظات دور نہ ہونے پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو پنجاب کی اصل کارکردگی دکھانے کا ٹاسک ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں پیپلز پارٹی ن لیگ کے تخفظات دور کرنے کیلئے قائم کمیٹی کی کارکردگی بے سود رہی ہے، پیپلز پارٹی وزیراعلیٰ پنجاب اور وزراء کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رکاوٹوں پر مبنی بیان اورتنقید سامنے رکھے گی۔
ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کے مطالبات تو وفاق سے ہیں پنجاب حکومت کا ان سے کوئی تعلق نہیں، وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کے ووٹوں سے بنی ہے، عزت نہ ملی تو پیپلز پارٹی دوسرا آپشن سوچ سکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی سے ملاقات
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔
محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔
حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔