راولپنڈی+اسلام آباد(آئی این پی+این این آئی ) وزیراعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی   عمران خان سے ملاقات کرا دی گئی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں ان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرائی گئی، ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔علی امین گنڈا پور نے 2 گھنٹے سے زائد وقت تک عمران خان سے ملاقات کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔دوسری طرف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وکیل کے پیش ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے، علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ نے کیس کی سماعت کی، علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے 3 ہفتے کے لیے کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکا ہے۔جج نے کہا کہ آپ درخواست دیں میں دیکھ لیتا ہوں۔علی امین گنڈا پور کے وکیل کی جانب سے وارنٹ منسوخی کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے علی امین گنڈاپور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت کی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عدالت میں پیش نہ ہوئے۔عدالت نے عدم حاضری پر علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپی کے علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور کے ضمانت وارنٹ گرفتاری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن بانی پی ٹی سے ملاقات

پڑھیں:

 جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس، شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔پی ٹی آئی رہنماوں کے تھانہ رمنا کے مقدمہ نمبر 153 میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں میں میجر (ر) طاہر صادق اور علی نواز اعوان بھی شامل ہیں۔عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے وزارت داخلہ کو ایک بار پھر لیٹر جاری کیا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر مراد سعید اور حماد اظہر مقدمے میں پہلے ہی اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی۔پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف اے ٹی سی میں بانی پی ٹی آئی کی پیشی پر توڑ پھوڑ کا الزام ہے۔

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری پر قانونی کارروائی جاری
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  •  جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس، شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  
  • افغانستان میں عدم استحکام کے باعث خیبر پختونخوا میں امن و امان کے مسائل ہیں، علی امین گنڈا پور
  • جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس، شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی چیف جسٹس سے ملاقات کی خواہش، سپریم کورٹ میں درخواست دائر
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی، پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما علی امین گنڈا پور کے نشانے پر
  • خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل، معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کو وزیر بنا دیا گیا
  • عمران خان کا علیمہ خان اور گنڈا پور کی بیان بازی کا نوٹس، اہم ہدایت جاری