data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرا دی گئی۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات کی جس میں پارٹی کے اندرونی اختلافات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملاقات 2 گھنٹے سے زاید جاری رہی، ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن و امان، سیکورٹی اور متعلقہ معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین
گنڈاپور پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے تمام اہم معاملات پر عمران خان کو اعتماد میں لیا اور صوبے میں امن و امان کے حوالے سے کے پی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا، عمران خان کو قیام امن کے لیے قبائلی جرگوں کے انعقاد کے بارے میں بھی بتایا گیا، ملاقات میں افغانستان سے مذاکرات کے معاملے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ کو افغانستان کے ساتھ رابطہ کاری اور مذاکرات یقینی بنانے کی ہدایت کی، عمران خان کو صوبے کی معاشی صورتحال اور بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ نے معیشت کی مضبوطی کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا، جس پر عمران خان نے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی معاملات اور بجٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ کے لیے عمران خان نے مشیر خزانہ مزمل اسلم کو بھی طلب کر لیا، مشیر خزانہ کو عمران خان سے مسلسل ملاقات نہ کروائے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایات دی گئیں، اس موقع پر مختلف محکموں اور وزراء کی کارکردگی پر بھی تفصیلی بات ہوئی۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عمران خان نے وزیر اعلی کو اس ضمن میں مکمل اختیار دیتے ہوئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی، عمران خان نے قانون کی بالادستی اور حقیقی آزادی کی تحریک کو مزید تیز کرنے اور اس سلسلے میں وزیراعلی کو تحریک کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کے لیے ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں پارٹی کے اندرونی اختلافات پر بھی تفصیلی بات ہوئی، عمران خان نے پارٹی میں تفریق پیدا کرنے اور باہمی اعتماد اور یک جہتی کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کی، بے بنیاد اور منفی بیان بازی کرنے اور اندرونی اتحاد کو مجروح کرنے والوں کا سدباب کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے واضح کیا کہ اختلافات پیدا کرنے والوں کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی کے حوالے سے وزیراعلیٰ آج عدالت عظمیٰ سے دوبارہ رجوع کریں گے، صوبے کے عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا ہے، اس لیے ان سے باقاعدگی سے مشاورت انتہائی ضروری ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پر بھی تفصیلی عمران خان کو کی ہدایت کی کے حوالے سے انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ سے ملاقات کریں گی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈر زطلبہ سے ملاقات کریں گی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ہر بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز کو میڈل، سرٹیفکیٹ اور کیش انعام دیا جائے گا، پنجاب میں پہلی بار بہترین کارکردگی پر اساتذہ کو ’’ایجوکیشن چیمپئن ‘‘کا خطاب دیا جائے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی مریم نواز کی زیرصدارت 4 گھٹنے طویل جائزہ اجلاس،8 بڑے محکموں سے تفصیلی بریفنگ لی
  • گورنر سندھ سے سابق میئر کراچی وسیم اختر کی ملاقات، وفاقی ترقیاتی فنڈز پر تفصیلی گفتگو
  • افغانستان میں عدم استحکام کے باعث خیبر پختونخوا میں امن و امان کے مسائل ہیں، علی امین گنڈا پور
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت مؤخر
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی چیف جسٹس سے ملاقات کی خواہش، سپریم کورٹ میں درخواست دائر
  • فرانسیسی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل میں قیدی سے ملاقات
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی، پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما علی امین گنڈا پور کے نشانے پر
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ سے ملاقات کریں گی
  • ابوظبی: وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی اماراتی صدرشیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کے موقع پر مصافحہ کررہے ہیں
  • عمران خان کا علیمہ خان اور گنڈا پور کی بیان بازی کا نوٹس، اہم ہدایت جاری