خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبشلمنٹ کے درمیان تنازع عنقریب ختم ہو جائے گا، جس کے لیے مثبت کوششیں جاری ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 3 سے 4 سال سے چلنے والا مسئلہ ایک رات میں حل نہیں ہوگا، آہستہ آہستہ غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان مذاکرات کے لیے تیار، لیکن بات صرف ’بڑوں‘ سے ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات 2 گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہی۔

وزیراعلیٰ @AliAminKhanPTI کی @ImranKhanPTI سے اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات

” ملاقات دو گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن و امان، سیکیورٹی اور متعلقہ معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔… pic.

twitter.com/YjDqxt2h8T

— Barrister Dr Muhammad Ali Saif (@BaristerDrSaif) September 29, 2025

انہوں نے کہاکہ ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن و امان، سیکیورٹی اور متعلقہ معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

بیرسٹر سیف کے مطابق وزیراعلیٰ نے تمام اہم معاملات پر عمران خان کو اعتماد میں لیا اور صوبے میں امن و امان کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

’عمران خان کو قیام امن کے لیے قبائلی جرگوں کے انعقاد کے بارے میں بھی بتایا گیا، ملاقات میں افغانستان سے مذاکرات کے معاملے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا،عمران خان نے وزیراعلیٰ کو افغانستان کے ساتھ رابطہ کاری اور مذاکرات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔‘

بیرسٹر سیف کے مطابق عمران خان کو صوبے کی معاشی صورتحال اور بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ نے معیشت کی مضبوطی کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا، جس پر عمران خان نے اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ معاشی معاملات اور بجٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ کے لیے عمران خان نے مشیر خزانہ مزمل اسلم کو بھی طلب کر لیا۔

مشیر اطلاعات نے بتایا کہ مشیر خزانہ کو عمران خان سے مسلسل ملاقات نہ کروائے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایات دی گئیں، جبکہ مختلف محکموں اور وزرا کی کارکردگی پر بھی تفصیلی بات ہوئی۔

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ کو اس ضمن میں مکمل اختیار دیتے ہوئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔ عمران خان نے قانون کی بالادستی اور حقیقی آزادی کی تحریک کو مزید تیز کرنے اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کو تحریک کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کے لیے ہدایات دیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہونے کا کہا؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

واضح رہے کہ ایک لمبے عرصے تک وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہورہی تھی، اور کئی بار وہ اڈیالہ جیل کے باہر سے واپس گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اڈیالہ جیل اسٹیبلشمنٹ تنازع علی امین گنڈاپور ملاقات وفاقی وزیر امور کشمیر وی نیوز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل اسٹیبلشمنٹ تنازع علی امین گنڈاپور ملاقات وفاقی وزیر امور کشمیر وی نیوز عمران خان نے وزیراعلی علی امین گنڈاپور بیرسٹر سیف کے لیے

پڑھیں:

وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات

(اویس کیانی) وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں پاکستان کے توانائی اور کریٹیکل منرلز کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق کیاگیا۔
وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے امریکی توانائی کمپنی مورگن ہیوز انرجی کے صدر گریگوری بلوم اور تیجارہ کیپیٹل کے سی ای او احمد ولید سے ملاقات کی،مورگن ہیوز انرجی اور تیجارہ کیپیٹل بلوچستان میں معدنیات کے منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں۔
 صدر مورگن ہیوز انرجی گریگوری بلوم نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان کے تیل و گیس کی موجودہ فیلڈز کی پیداوار بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں  جس پروفاقی وزیرعلی پرویز ملک نے کہاکہ مقامی توانائی پیداوار میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

وفاقی وزیر نے ویٹول ایشیا کے سی ای او کیرن گالاگر سے بھی ملاقات کی ،اس موقع پرعلی پرویز ملک نے گوادر میں ویٹول کی جانب سے بنکرنگ آپریشنز کے کامیاب آغاز پر مبارکباد دی اورکہاکہ ویٹول کے ہائی سلفر فیول آئل کو ویری لو سلفر فیول آئل میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی مکمل حکومتی سپورٹ فراہم کریں گے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی نئی بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے تحت دستیاب مواقع کا بھی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہاکہ حکومت ویٹول سمیت عالمی توانائی کمپنیوں کے ساتھ بانڈڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر بات چیت کر رہی ہے۔
 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال