زاہد اقبال چودھری کی صدر اسلام آباد چیمبرسے ملاقات ، کامیابی پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
زاہد اقبال چودھری کی صدر اسلام آباد چیمبرسے ملاقات ، کامیابی پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )تاجر رہنما و سابق نائب صدر وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان زاہد اقبال چوہدری نے نومنتخب صدر اسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار طاہر محمود و دیگر عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ تاجر قیادت کاروباری برادری کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے پہلے سے بھی زیادہ جذبہ سے خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔
زاہد چودھری نے معروف کاروباری شخصیات بابر چوہدری، راجہ خالد عباسی، شاہد عمران اور چوہدری وسیم بہادر کے ہمراہ صدر اسلام آباد چیمبر سردار طاہر محمود، سینئر نائب صدر طاہر ایوب اور نائب صدر چوہدری عرفان سے ملاقات کی اور کامیابی پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زاہد اقبال چودھری کا کہنا تھا کہ فاونڈر گروپ نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایسے نمائندوں کا انتخاب کیا ہے جو نہ صرف کاروباری برادری کی بہترین ترجمانی کرتے ہیں بلکہ خدمت اور جہد مسلسل کے جذبے سے بھی مالا مال ہیں۔ انہوں نے فاونڈر گروپ کے چیئرمین اور کونسل ممبران کی کاروباری برادری کے مفادات کے تحفظ اور چیمبر کی ترقی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
زاہد اقبال چوہدری نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ نومنتخب قیادت اسلام آباد چیمبر کے عزت و وقار کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔ تاجر قیادت ممبران چیمبر کے درمیان باہمی رابطوں کو مزید مضبوط کرنے، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کاروباری برادری کے مسائل کو حکومتی سطح پر اٹھانے اور ان کے حل کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ نومنتخب عہدیداروں نے زاہد چودھری اور تاجر وفد کا شکریہ ادا کیا اور متحد ہو کر ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ زاھد رفیق ، ذوالقرنین عباسی اور وقار کنڈی بھی ملاقات کے موقع پرموجودتھے-
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپشاور جلسے پر عمران خان کو تحفظات ہیں،سلمان اکرم راجہ کی تصدیق پشاور جلسے پر عمران خان کو تحفظات ہیں،سلمان اکرم راجہ کی تصدیق عمران خان پی ٹی آئی کے 27 ستمبر جلسے سے ناخوش، پارٹی کو پیغام بھجوا دیا پی ایم ڈی سی نے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں 20 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی بے نقاب کردی امریکا اور اسرائیل، ٹرمپ کے غزہ جنگ ختم کرنے کے منصوبے پر معاہدے کے قریب جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، یورپی یونین نے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگادیں میرا پانی میرا پیسا، کسی کو کیا تکلیف ہے: مریم نوازCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صدر اسلام آباد زاہد اقبال کامیابی پر
پڑھیں:
وزیر مملکت طلال چودھری کی نیشنل پریس کلب آمد، پولیس حملے پر معذرت
وزیر مملکت طلال چودھری کی نیشنل پریس کلب آمد، پولیس حملے پر معذرت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پولیس تشدد کے بعد وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کی نیشنل پریس کلب آمد، واقعہ پر معذرت کی۔طلال چودھری نے کہا میں یہاں اس لیے آیا ہوں کہ بطور وزیرِ مملکت صحافیوں سے معافی مانگ سکوں۔
پولیس کی طرف سے جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔ بطور وزیرِ مملکت میں صحافی برادری سے دلی معذرت چاہتا ہوں۔ پولیس کی طرف سے ہونے والی زیادتی قابلِ افسوس ہے اور میں اس واقعے پر شرمندہ ہوں۔ یہاں صرف معافی کے لیے آیا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہونے دیے جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنائب وزیراعظم اسحاق ڈار 3اکتوبر کو پاک سعودی دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 3اکتوبر کو پاک سعودی دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری اسلام آباد پولیس کی نیشنل پریس کلب میں توڑ پھوڑ، صحافیوں پر تشدد مخصوص نشستیں کیس، فریق بنے بغیر پی ٹی آئی کو ریلیف ملا جو برقرار نہیں رہ سکتا، سپریم کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ بھی جاری سیلاب سے نقصانات کیلئے فی الحال عالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر خزانہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم