چین میں قومی دن اور وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کے دوران ریلوے ٹریفک اپنے عروج پر پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
چین میں قومی دن اور وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کے دوران ریلوے ٹریفک اپنے عروج پر پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چائنا ریلوے کارپوریشن کے مطابق یکم اکتوبر کو قومی دن اور وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کے دوران ریلوے کے ذریعے مسافروں کی زیادہ آمدورفت متوقع ہے۔ ملک بھر میں ریلوے کے ذریعے 2 کروڑ 30 لاکھ مسافروں کے سفر کی توقع ہے ، جبکہ 2106 اضافی مسافر ٹرینیں چلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
آج سے ملک بھر میں ریلوے کی مسافر خدمات کے لیے الیکٹرانک رسید کا جامع استعمال شروع ہو گیا ہے۔ 30 ستمبر کو ملک بھر میں ریلوے کے ذریعے 1 کروڑ 84 لاکھ 63 ہزار مسافروں نے سفر کیا اور نقل و حمل کا نظام محفوظ، پرسکون اور منظم رہا۔یکم اکتوبر صبح 8 بجے تک، ریلوے کا 12306 پلیٹ فارم قومی دن اور وسط خزاں تہوار کی چھٹیوں (29 ستمبر سے 10 اکتوبر تک) کے حوالے سے 12 کروڑ ٹکٹس فروخت کر چکا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے 500 ملین ڈالر کے یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کردی اگلی خبرآزاد کشمیر میں ہڑتال کا تیسرا روز، ایکشن کمیٹی کی کال پر مظاہرین کا مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کشتیوں کو سمندر میں ڈبونے کا منصوبہ بے نقاب اگر مجھے امن کا نوبل انعام نہ ملا تو یہ امریکہ کی توہین ہو گی: ٹرمپ فلپائن میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 60سے زائد افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمی، عمارتیں زمین بوس غزہ سے اسرائیلی انخلا واضح ہو، محض اصول کافی نہیں، قطری وزیراعظم چین کے قومی دن کے حوالے سے مختلف ممالک میں تقریبات کا انعقاد چین اور امریکہ کو تعاون کے امکانات کو مزید وسعت دینی چاہیے ، امریکہ میں تعینات چینی سفیرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قومی دن اور وسط خزاں تہوار کی
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔