دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی موٹروے کو ایک محفوظ، تیز اور آرام دہ سفر کی علامت سمجھا جاتا ہے، ملک کے مختلف شہروں کو آپس میں جوڑنے والی یہ سڑکیں نہ صرف وقت کی بچت کا ذریعہ ہیں بلکہ ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کا مؤثر حل بھی فراہم کرتی ہیں۔

تاہم، جہاں موٹروے کے سفر کی سہولت کو سراہا جاتا ہے، وہیں اس پر عائد بھاری ٹول ٹیکس عوامی تشویش کا باعث بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

روزانہ موٹروے کے ذریعے سفر کرنے والی گاڑیوں کی تعداد اور سالانہ جمع ہونے والے ٹول ٹیکس سے متعلق سوال کے جواب میں وزارت مواصلات نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ اسلام آباد لاہور موٹروے یعنی ایم-2 پر روزانہ اوسطاً ایک لاکھ 30 ہزار گاڑیاں سفر کرتی ہیں۔

وزارت مواصلات کی دستاویز کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران موٹرویز سے ٹول ٹیکس کی مد میں 29 ارب 99 کروڑ روپے جمع کیے گئے جبکہ ہائی ویز سے 34 ارب 42 کروڑ روپے جمع کیے گئے۔

مالی سال 2023-24 کے دوران موٹرویز سے ٹول ٹیکس کی مد میں 14 ارب 30 کروڑ روپے جمع کیے گئے جبکہ ہائی ویز سے 17 ارب 17 کروڑ روپے جمع کیے گئے۔

ٹول ٹیکس میں اضافے کے باعث ایک سال میں ٹول ٹیکس کی وصولیوں میں 101 فیصد یعنی 32 ارب 35 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:

دستاویز کے مطابق پنجاب میں مالی سال 2024-25 کے دوران 19 ارب 58 کروڑ کا ٹول ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ سال 2023-24 میں 10 ارب 66 کروڑ روپے ٹول ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔

سندھ میں مالی سال 2024-25 کے دوران 11 ارب 37 کروڑ کا ٹول ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ سال 2023-24 میں 5 ارب 50 کروڑ روپے ٹول ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔

اسی طرح خیبر پختونخوا میں مالی سال 2024-25 کے دوران 2 ارب 38 کروڑ کا ٹول ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ سال 2023-24 میں 1 ارب 24 کروڑ روپے ٹول ٹیکس وصول کیا گیا تھا،

مزید پڑھیں:

دوسری جانب بلوچستان میں مالی سال 2024-25 کے دوران 1 ارب 8 کروڑ کا ٹول ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ سال 2023-24 میں 59 کروڑ روپے ٹول ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔

وزیر مواصلات نے بتایا کہ ٹولنگ پالیسی کے مطابق بعض سرکاری اور ایمرجنسی گاڑیوں کے سوا کسی گاڑی کو ٹول ٹیکس سے استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔

ٹول ٹیکس سے استثنیٰ کے حامل اداروں میں نیشنل اور پروونشل ہائی وے اور موٹروے پولیس، فائر بریگیڈ، ایمبولینس سمیت پاک فوج کی ’براڈ ایرو‘ نمبر پلیٹس والی گاڑیاں اور سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے جھنڈے یا نشان والی گاڑیاں شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایمبولینس براڈ ایرو ٹول ٹیکس ٹولنگ پالیسی سپریم کورٹ فوج موٹروے پولیس ہائیکورٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایمبولینس براڈ ایرو ٹول ٹیکس ٹولنگ پالیسی سپریم کورٹ فوج موٹروے پولیس ہائیکورٹ میں مالی سال 2024 25 کے دوران کروڑ روپے جمع کیے گئے

پڑھیں:

گھر میں موجود کونسی چیز وائی فائی کی کارکردگی متاثر کر رہی ہے؟

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ گھر میں موجود پودے وائی فائی کی اسپیڈ میں کمی کا سبب بن سکتے ہیں۔

برطانوی کمپنی براڈ بینڈ جینی کے محققین کے مطابق وائی فائی راؤٹر کو گھر کے اندر موجود پودوں سے دور کر دیا جائے تو انٹرنیٹ کی اسپیڈ ایک تہائی سے زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

محققین کی مطابق اس کی وجہ پودوں کی نم مٹی اور ہریالی سگنلز کو جذب کر سکتی ہیں یا پھر ان کی سمت بدل سکتی ہیں جس سے کوریج کمزور پڑ جاتی ہے۔

کمپنی کے ماہر پیٹر ایمز کا کہنا تھا کہ محققین یہ جان کر ششد رہ گئے کہ گھر کے پودوں کو راؤٹر سے دور کرنا انٹرنیٹ کی اسپیڈ پر کتنا فرق ڈال سکتا ہے۔

تاہم، دیواریں، چھتیں اور یہاں تک کے پڑوسیوں کے وائی فائی نیٹورک بھی کنیکٹیویٹی میں خلل ڈالنے کا سبب ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی، 70 سالہ بزرگ ہنی ٹریپ کا شکار، ایک کروڑ روپے اور آئی فونز بطور تاوان طلب
  • رشب شیٹی کی ‘کانتارا چیپٹر 1’ نے پہلے ہی دن 60 کروڑ روپے کمالیے
  • غیر قانونی سگریٹس معاشی ومالی استحکام کیلیے خطرہ بن گئے
  • کراچی ایئر پورٹ پر کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کے گھپلے، کروڑوں کا سامان ضبط
  • ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.07 فیصد ریکارڈ
  • ایک سال میں موٹرویز، ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز میں 101 فیصد اضافہ
  • ایک سال میں موٹرویز، ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز میں 100 فیصد اضافہ
  • خیبر پختونخوا پولیس کے شہداء پیکیج میں بڑا اضافہ
  • گھر میں موجود کونسی چیز وائی فائی کی کارکردگی متاثر کر رہی ہے؟
  • معروف بھارتی اداکار سوا ارب روپے کی منشیات اسمگل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار