ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کر دی۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے مالی سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2025 تک بڑھا دی ہے اور یہ فیصلہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214Aکے تحت کیا گیا ہے۔
ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ مختلف تجارتی تنظیموں، ٹیکس بار ایسو سی ایشنز اورعام لوگوں کی طرف سے کی گئی درخواستوں کی بنیاد پر کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کو ستمبر میں 138 ارب روپے کے عبوری ریونیو کے شارٹ فال کا سامنا رہا جبکہ ستمبر کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 1368 ارب روپے تھا۔
ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ اگلے چند دن میں ٹیکس وصولیوں کے حتمی اعداد و شمار موصول ہونے پر ریونیو شارٹ فال میں کچھ کمی متوقع ہے۔
ذرائع ایف بی آر نے مزید بتایا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر2025 میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 2885 ارب روپے ہوگئی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ایف بی آر نے
پڑھیں:
ریاست مخالف بیانات، فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع
فلک جاوید—فائل فوٹوضلع کچہری لاہور میں ریاست مخالف بیانات اور صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اپلوڈ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے مقدمے کی سماعت کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دنوں کی توسیع کر دی۔
یہ بھی پڑھیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کو گرفتار کر لیاجوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کو گرفتار کیا تھا۔
انہیں ریاست مخالف بیانات اور صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اپلوڈ کرنے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔