سینئر اداکارہ صبا فیصل ایک بار پھر اپنی بہو کے حوالے سے خبروں کی زینت بن گئیں تاہم اس بار وجہ ان کی چھوٹی بہو نشا طلعت ہیں۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ صبا فیصل نے اپنی چھوٹی بہو کو "گھر کی روشنی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ نشا کو دیکھ کر لگتا ہے ایک سچا مسلمان ایسا ہی ہوتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ نشا کی وجہ سے ہمارے گھر میں سکون، راحت اور مثبت توانائی بھر گئی۔ بہو نشا کی عبادت گزاری اور صبر نے سب کو متاثر کیا۔

صبا فیصل نے بتایا کہ یہاں تک کہ والد کے انتقال پر بھی نشا نے جس حوصلے اور صبر سے کام لیا وہ ایک مثال ہے۔

اداکارہ صبا فیصل نے کہا کہ والد کے انتقال کے بعد پہلی عید پر نشا نے کہا کہ میں عید مناؤں گی کیوں کہ یہ میرے بیٹے کی پہلی عید ہے۔

صبا فیصل کے بقول اس موقع پر بہو نے کہا کہ میرے والد اللہ کے پاس لوٹ گئے ہیں لیکن یہ میرے بیٹے (حذیفہ) کی پہلی عید ہے۔

اداکارہ صبا فیصل نے بتایا کہ نشا نے ہم سب سے کہا کہ غم کے باوجود خوشیاں بانٹنا ہی ایمان ہے۔

صبا فیصل نے جذباتی انداز میں کہا کہ میں نشا کے اس یقین اور حوصلے کو دیکھ کر کئی بار رو پڑتی ہوں۔

ادکارہ نے مزید بتایا کہ میں نے اب تک نشا کے چہرے پر کبھی مایوسی نہیں دیکھی، وہ ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہے۔

صبا فیصل نے مزید بتایا کہ بہو کی نیک طبیعت اور مضبوط عقیدے نے میرا ڈپریشن بھی کم کردیا اور اب تہجد کی نماز میری زندگی کا حصہ ہیں۔ عبادت واقعی سب سے بہترین علاج ہے۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اداکارہ صبا فیصل صبا فیصل نے بتایا کہ کہا کہ

پڑھیں:

کراچی: گھر کی سیڑھیوں سے گر کر نوجوان لڑکی جاں بحق

پرانی سبزی منڈی عسکری پارک کے قریب گھر کی سیڑھیوں سے گر کر نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ متوفیہ کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی۔

ایس ایچ او پی آئی بی اشفاق نے بتایا کہ کہ متوفیہ کی شناخت 21 سالہ سیما دختر نعیم کے نام سے کی گئی ابتدائی طور پر اہلخانہ پولیس کا بتایا ہے کہ سیما چھت پر کپڑے دھونے کے بعد واپس نیچے اتر رہی تھی کہ ماربل سے بنی ہوئی سیڑھیوں پر پاؤں گیلے ہونے کی وجہ سے سلپ ہوگئی اور گرنے کی وجہ سے اسے سر پر گہری چوٹ لگی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی تاہم پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہمایوں سعیدنےبھارتی ٹرین میں’’دل دل پاکستان‘‘ بجا دیا
  • بھارت کی معروف اداکارہ 94 برس کی عمر میں چل بسیں
  • ہانیہ عامر کے مبینہ جعلی بالوں پر تنازع
  • کالج میں ہر تین چار ماہ بعد کسی پر دل جاتا تھا ۔اب تو تعداد بھی یاد نہیں, فائزہ حسن کا انکشاف
  • کراچی: گھر کی سیڑھیوں سے گر کر نوجوان لڑکی جاں بحق
  • کالج میں ہر تین چار ماہ بعد کسی پر دل آجاتا، اب تو تعداد بھی یاد نہیں؛ فائزہ حسن
  • ہم نے شمع جونیجو کا نام اس وفد میں نہیں بھیجا تھا، اسحاق ڈار کی وضاحت
  • شوبز انڈسٹری میں کئی مردوں نے حد سے تجاوز کرنے کی کوشش کی؛ عائشہ عمر کا انکشاف
  • انڈسٹری میں بہت سے مرد حضرات نے حد سے تجاوز کرنے کی کوشش کی: عائشہ عمر کا انکشاف
  • پروین بابی کی بائیوپک سیریز؛ کون سی اداکارہ کردار ادا کریں گی؟