علی امین گنڈاپور نے عاقب اللہ خان، فیصل ترکئی کے استعفوں کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
وزیراعلیٰ کے پی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر دونوں وزرا کو وزارت سے فارغ کیا گیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کو علیمہ خان کے اسٹیبلشمنٹ سے گٹھ جوڑ کا پتہ چل گیا تھا، علیمہ خان کو سہولت کاری اسٹیبلشمنٹ فراہم کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے عاقب اللہ خان اور فیصل ترکئی کے استعفوں کی منظوری دے دی۔ ترجمان فراز مغل نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے دونوں وزرا کو 7 ماہ پہلے ہی ناقص کارکردگی سے آگاہ کر دیا تھا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں دونوں وزراء کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ فراز مغل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر عاقب اللہ خان اور فیصل ترکئی کو وزارت سے فارغ کیا گیا۔ ترجمان فراز مغل نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو علیمہ خان کے اسٹیبلشمنٹ سے گٹھ جوڑ کا پتہ چل گیا تھا، علیمہ خان کو سہولت کاری اسٹیبلشمنٹ فراہم کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علیمہ خان
پڑھیں:
شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی، علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور کیس کی مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔