پی پی پی ترجمان گندم اور سیلاب پر سیاست کرینگے تو جواب بھی ملے گا، مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
پی پی پی ترجمان گندم اور سیلاب پر سیاست کرینگے تو جواب بھی ملے گا، مریم اورنگزیب WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دوست سیلاب کی شدت اور پنجاب کے سب سے بڑے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن سے اچھی طرح آگاہ ہیں لیکن جب ترجمان گندم اور سیلاب پر سیاست کریں گے تو جواب بھی ملے گا۔
پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے پی پی پی کے رہنماں کی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی ترجمان گندم اور سیلاب پر سیاست کریں گی تو جواب بھی ملے گا، پی پی پی ترجمانوں نے بلاجواز تنقید کی تو جواب سننے کا حوصلہ بھی رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم اور سیلاب پر بلاجواز سیاسی بیان بازی کی ہے تو جواب بھی سننا پڑے گا، ریکارڈ گواہ ہے کہ سیلاب اور گندم پر سیاست پی پی پی کے ترجمانوں نے شروع کی، مسلم لیگ (ن)کے کسی ترجمان نے کبھی کسی صوبے کی ترقی پر سیاسی بیان بازی نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ رائے دینے میں ، نشان دہی کرنے میں اور سیلاب زدگان اورتاریخ کے بدترین سیلاب کی صورتحال پر سیاست کرنے میں فرق ہوتا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز کا مینڈیٹ ہے کہ وہ پنجاب کے عوام کی آواز بنیں، ان کے حق کا دفاع کریں، پنجاب کے عوام کا دفاع مریم نواز کا فرض اور حق ہے۔پنجاب کی سینئر وزیر نے کہا کہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلی مریم نواز کی سیلاب سے نمٹنے اور متاثرین کی مدد پر تعریف کی، ایک ٹیم بن کر تباہ کن تاریخی سیلاب میں کام کیا، پی پی پی کے دوست سیلاب کی شدت اور پنجاب کے سب سے بڑے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے بھی وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی کاوشوں کا اعتراف کی لیکن پی پی پی کے ترجمانوں کو بلاول بھٹو کی مریم نواز کی تعریف ہضم نہیں ہوئی اور اگلے دن بلا جواز تنقید شروع کر دی۔انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب جہاں گئے، پنجاب کی انتظامیہ نے انہیں سیلاب متاثرین کی مدد سے آگاہ کیا، صوبوں کی ایک دوسرے پر بلاجواز تنقید پاکستان کے مفاد میں نہیں جسے پیپلز پارٹی کو سمجھنا ہو گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن، مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے، اے ڈی بی کی رپورٹ پاکستانی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن، مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے، اے ڈی بی کی رپورٹ خیبرپختونخوا میں 2 صوبائی وزرا عاقب اللہ اور فیصل ترکئی نے استعفیٰ دیدیا جب تک مریم نواز معافی نہیں مانگتیں، قانون سازی میں حصہ نہیں لیں گے، پی پی کا سینیٹ سے بھی واک آوٹ ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان آکر مجھ سے وصول کرلے، محسن نقوی کا صدر بی سی سی آئی کو واضح جواب دو ریاستی حل پر جب تک فلسطینی فیصلہ نہیں کرلیتے کوئی حل مسلط نہیں کیا جاسکتا، فضل الرحمان انڈونیشیا دستے بھیجنے کو تیار،پاکستان جلد فلسطین اپنی فوج بھیجنے کا فیصلہ کرے گا، اسحاق ڈارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ترجمان گندم اور سیلاب پر سیاست پی پی پی ترجمان مریم اورنگزیب پی پی پی کے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی پنجاب کے
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔