پی ٹی آئی میں اختلافات سنگین صورت اختیار کرگئے، علیمہ خان اور علی امین گنڈا پور آمنے سامنے
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
راولپنڈی:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے موقع پر ان کے خلاف الزامات عائد کیے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے علیمہ خان سے پوچھا کہ خبریں آرہی ہیں کہ علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران آپ کی شکایتیں لگائی ہیں۔
علیمہ خان نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا ہے کہ علیمہ خان ایجنسیوں کی سہولت کاری کر رہی ہیں اور پارٹی چیئرمین بھی بننا چاہ رہی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور نے الزام عائد کیا ہے کہ سوشل میڈیا کو بھی علیمہ خان نے کنٹرول کیا ہوا ہے۔
علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا پارٹی کے چیئرمین بانی پی ٹی آئی عمران خان ہیں اور ان کا بھائی ہی پارٹی کا چیئرمین رہے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی علیمہ خان نے علی امین کہ علی
پڑھیں:
شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
اسلام آباد:شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ سینئر سول جج مبشر حسن چشتی کے روبرو آج کی سماعت میں بھی علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
بعد ازاں عدم پیشی پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔