پی ٹی آئی میں اختلافات سنگین صورت اختیار کرگئے، علیمہ خان اور علی امین گنڈا پور آمنے سامنے
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
پی ٹی آئی میں اختلافات سنگین صورت اختیار کرگئے، علیمہ خان اور علی امین گنڈا پور آمنے سامنے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعوی کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے موقع پر ان کے خلاف الزامات عائد کیے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے علیمہ خان سے پوچھا کہ خبریں آرہی ہیں کہ علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران آپ کی شکایتیں لگائی ہیں۔علیمہ خان نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا ہے کہ علیمہ خان ایجنسیوں کی سہولت کاری کر رہی ہیں اور پارٹی چیئرمین بھی بننا چاہ رہی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور نے الزام عائد کیا ہے کہ سوشل میڈیا کو بھی علیمہ خان نے کنٹرول کیا ہوا ہے۔علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا پارٹی کے چیئرمین بانی پی ٹی آئی عمران خان ہیں اور ان کا بھائی ہی پارٹی کا چیئرمین رہے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیتن یاہو کا یوٹرن، فلسطینی ریاست کے قیام سے مکر گئے نیتن یاہو کا یوٹرن، فلسطینی ریاست کے قیام سے مکر گئے ن لیگ سے لفظی جنگ، پیپلز پارٹی کا وزیراعظم سے ملاقات کرکے معاملہ اٹھانے کا فیصلہ پارلیمنٹ ہاوس کے کیفے ٹیریا سے آئے سینڈوچ میں لال بیگ نکل آیا پاکستان کا اقوام متحدہ سے 565ارب 70کروڑ ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کا مطالبہ پی پی پی ترجمان گندم اور سیلاب پر سیاست کرینگے تو جواب بھی ملے گا، مریم اورنگزیب پاکستانی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن، مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے، اے ڈی بی کی رپورٹCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی علیمہ خان نے کہ علی پور نے
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کو کابینہ کا اختیار دیا تھا‘ بیرسٹر سیف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251003-08-14
پشاور(آن لائن)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کو حکومتی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے علی امین گنڈاپور کو کابینہ میں ردوبدل کا اختیار دیا تھا۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ کابینہ میں ردوبدل بانی پی ٹی آئی کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے کی گئی ہے، سیاسی رنگ دے کر مخالفت کرنے والے دراصل بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مخالف ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومتی کارکردگی کو مزید مئوثر بنانے کے لیے کابینہ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ میں تبدیلی وزیراعلیٰ کا صوابدیدی اختیار ہے، کسی بھی وقت ردوبدل کرسکتے ہیں، موجودہ حالات میں بہترین ٹیم تشکیل دینا وقت کی ضرورت ہے۔ بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، کابینہ میں ردوبدل ایک مثبت اور جمہوری عمل ہے۔