علی امین گنڈاپور نے علیمہ خان سے متعلق عمران خان کو کیا بتایا؟ تفصیلات آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے ملاقات میں میرے بارے میں 3 باتیں کی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو بتایا کہ میں ایم آئی (ملٹری انٹیلیجنس) سے رابطے میں ہوں، سارا سوشل میڈیا میرے کنٹرول میں ہے اور پارٹی چیئرمین بننا چاہتی ہوں۔
علی امین گنڈاپور نے کل عمران خان سے ملاقات میں میرے بارے میں 3 باتیں بولی ہیں کہ میں ایم آئی(ملٹری انٹیلیجنس )سے رابطے میں ہوں، سارا سوشل میڈیا میرے کنٹرول میں ہے اور میں میں پارٹی چیئرمین بننا چاہتی ہوں۔ علیمہ خان pic.
— Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) September 30, 2025
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ایک لمبے عرصے بعد گزشتہ روز عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی تھی۔
عمران خان خان سے علی امین گنڈاپور کی ملاقات کے ایک روز بعد خیبرپختونخوا کابینہ کے دو اہم وزرا نے استعفیٰ دے دیا ہے، جن میں عاقب اللہ اور فیصل ترکئی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی کابینہ کے 2 وزرا نے استعفیٰ دے دیا
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے ملاقات میں ان دو وزرا کے خلاف شکایت کی تھی، جس کے بعد انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی پارٹی چیئرمین علی امین گنڈاپور عمران خان وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل بانی پی ٹی ا ئی پارٹی چیئرمین علی امین گنڈاپور وی نیوز علی امین گنڈاپور نے
پڑھیں:
شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
اسلام آباد:شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ سینئر سول جج مبشر حسن چشتی کے روبرو آج کی سماعت میں بھی علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
بعد ازاں عدم پیشی پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔