کشمیر کے غیور عوام نے مفاد پرست عناصر کی احتجاجی کال کو مسترد کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال بری طرح ناکام ہو گئی۔ تمام شہروں میں بازار اور دکانیں کھلی ہیں اور معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کے غیور عوام نے مفاد پرست عناصر کی احتجاجی کال کو مسترد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال بری طرح ناکام ہو گئی۔ تمام شہروں میں بازار اور دکانیں کھلی ہیں اور معمولات زندگی رواں دواں ہیں، راولاکوٹ، چناری، شاردہ نیلم، مظفرآباد اور دیگر شہروں میں بازار کھلے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عوام کی جان و مال کا تحفظ سکیورٹی اداروں کی اولین ترجیح ہے، کسی کو بھی اپنے مذموم عزائم کیلئے عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور معمولات زندگی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی احتجاجی کال
پڑھیں:
کچھ عناصر نے نفرت، بغض اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا‘ رانا ثنا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد (آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ کچھ عناصر نے ملک میں نفرت، بغض اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا جس نے نہ صرف معاشرتی ہم آہنگی کو نقصان پہنچایا بلکہ ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا،قدرت کا نظا م ہے جیسا کرو گے ویسا بھروگے ، ایک آدمی کہتا تھا مجھ پر منشیات کا درست کیس بنایا گیا ، اب معافیاں ما نگ رہا ہے ، پا کستا ن قدرتی وسا ئل سے ما لا ما ل ہے ،ملک میں تیل اور گیس کے وسیع ذخا ئر موجود ہیں ، ان کے حلقے کے 28 دیہات میں بچھائی گئی پائپ لائنوں کو آج باقاعدہ فعال کر دیا گیا ہے اور قطر سے منگوائی گئی لیکویفائیڈ گیس کی فراہمی عوام تک شروع ہو چکی ہے جو اس منصوبے کا سب سے اہم اور بنیادی سنگ میل ہے۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کے مسائل حل کرے، مگر عوام کی بھی ذمے داری ہے کہ وہ ترقی کی سمت میں اٹھائے گئے اقدامات کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سابق حکومت نے پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا تھا اور وہی ترقیاتی تسلسل آج بھی جاری رکھا جا رہا ہے۔