لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ کاروباروں کے خلاف کارروائی کے لیے موثر حکمت عملی ترتیب دے دی ۔ اتھارٹی نے سروسز فراہم کرنے والے اداروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لیے انفورسمنٹ ٹیموں کو فعال کر دیا ہے جنہوں نے ہوٹلوں، ریسٹورینٹس اور مارکیز سمیت متعدد غیررجسٹرڈ کاروباروں کی نشاندہی کرکے انہیں فوری نوٹسز جاری کرنا شروع کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

پی آر اے کے مطابق نئی ٹیکس اصلاحات کے تحت ایک آسان اور صارف دوست رجسٹریشن مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں آن لائن رجسٹریشن کی سہولت دی گئی ہے تاکہ کاروباری افراد بغیر کسی پیچیدگی کے نظام سے منسلک ہو سکیں۔اتھارٹی کے مطابق ہر سروسز پرووائیڈر کو سسٹم میں لانا ضروری قرار دیا گیا ہے جبکہ ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن بروقت جمع کروانا بھی لازمی ہوگا۔ رجسٹریشن نہ کروانے والے کاروباروں کو جرمانے اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

بوگس انوائسز اور فیک سیلز بنانے والے ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن

 کلیم اختر:فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بوگس انوائسز اور فیک سیلز کے ذریعے ٹیکس چوری کرنے والے افراد کے خلاف بڑا الرٹ جاری کر دیا۔

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے بوگس انوائسز اور فیک سیلز کے ذریعے ٹیکس چوری کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کے لیے اپنے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک (آئرن) کو دوبارہ متحرک کر دیا ہے۔

ریجنل ٹیکس آفس لاہور کی جانب سے4 اسپیشل فیلڈ سکواڈز تشکیل دے دیے گئے ہیں، جن میں ہر سکواڈ 5 ارکان پر مشتمل ہوگا اور یہ سکواڈز ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو کی سربراہی میں کام کریں گے۔

 محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق  

ذرائع کے مطابق، سکواڈز کو سیلز ٹیکس ایکٹ اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ کے تحت خصوصی کارروائیوں کا ٹاسک دیا گیا ہے، جس میں بوگس انوائسز، فیک سیلز و پرچیز، اور دھوکہ دہی سے ٹیکس چوری کی نگرانی شامل ہے۔ سکواڈز روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ کارروائیاں کریں گے اور اپنی رپورٹس بھی جمع کروائیں گے۔

FBR نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی پر کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔ ٹیمیں ٹریڈ چینز، گوداموں، ہول سیل مارکیٹس اور صنعتی یونٹس کی باقاعدہ چیکنگ کریں گی۔ نیز، فراڈ نیٹ ورکس، بے نامی کاروبار اور غیر قانونی ٹیکس کریڈٹ کلیمز کی چھان بین بھی تیز کی جائے گی۔

 ڈھاکا میں کشیدگی، مختلف مقامات پر دستی بم حملے

ذرائع کے مطابق، یہ ٹیمیں ٹیکس چوری روکنے، ریونیو تحفظ، اور انفورسمنٹ کو یقینی بنانے کے لیے مکمل اختیار رکھیں گی تاکہ ٹیکس کے غیر قانونی نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا جا سکے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب: بزنس آپریٹرز کا صارفین سے ٹیکس لینے اور سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے کیخلاف کارروائیاں
  • رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 14 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
  • بڑھتی ہوئی معاشی بے یقینی حکومتی ناکامی کا واضح ثبوت ہے، علامہ باقر زیدی
  • ٹرائی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ سلمان علی آغا نے بتا دیا
  • خیبرپختونخوا میں شادی ہالز پر نئے ٹیکسز کا نفاذ
  • بوگس انوائسز اور فیک سیلز بنانے والے ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن
  • مچل اسٹارک کا انگلش ’’بیزبال‘‘ حکمت عملی میں تبدیلی کا بڑا دعویٰ
  • پنجاب: سیلاب سے نقصانات کی تحقیقات کیلیے پارلیمانی کمیٹی قائم
  • گورنر پنجاب نے خورشید احمد ندیم کو دیوان بہادر ایس پی سنگھا ایوارڈ دے دیا
  • سیلاب متاثرین کی بحالی، نقصانات کی تحقیقات کیلیے پنجاب کی اعلیٰ اختیاراتی پارلیمانی کمیٹی قائم