پشاور: وکلاء کا صوبہ بھر میں عدالتی بائیکاٹ، قتل اور پولیس تشدد کے خلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا بار کونسل کی کال پر صوبہ بھر کے وکلاء آج عدالتی بائیکاٹ کر رہے ہیں اور عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔ پشاور ہائی کورٹ میں بھی وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ جاری ہے۔
وکلاء کے مطابق صوبہ میں وکلاء کے قتل اور پولیس تشدد کے واقعات میں ملوث عناصر ابھی تک گرفتار نہیں کیے گئے۔ چارسدہ میں نوجوان وکیل کے قتل میں ملوث ایس ایچ او کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن امین الرحمن یوسفزئی نے کہا کہ آئی جی پولیس نے دو دن کی ڈیڈ لائن دی ہے کہ وکلاء کے قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو نکالا جائے۔
امین الرحمٰن یوسفزئی نے کہا کہ اگر دو دن میں کارروائی نہ کی گئی تو آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس کی نیشنل پریس کلب میں توڑ پھوڑ، صحافیوں پر تشدد
اسلام آباد پولیس کی نیشنل پریس کلب میں توڑ پھوڑ، صحافیوں پر تشدد WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)آزادکشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل ہوگئی، کیفے ٹیریا میں توڑپھوڑ کی۔اسلام آباد پولیس نے کیفے ٹیریا میں موجود صحافیوں پر بھی تشدد، پولیس پریس کلب ملازم کو بھی گرفتار کر کے لے گئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پریس کلب میں پولیس داخلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پریس کلب میرے گھر کی طرح ہے، اس واقعہ کی مکمل تفتیش کی جائے گی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کی پریس کلب میں گھس کر توڑ پھوڑ صحافیوں پر تشدد کا نوٹس لے لیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی۔محسن نقوی نے تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں، واقعہ میں ملوث اہلکاروں کا تعین کرکے انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمخصوص نشستیں کیس، فریق بنے بغیر پی ٹی آئی کو ریلیف ملا جو برقرار نہیں رہ سکتا، سپریم کورٹ مخصوص نشستیں کیس، فریق بنے بغیر پی ٹی آئی کو ریلیف ملا جو برقرار نہیں رہ سکتا، سپریم کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ بھی جاری سیلاب سے نقصانات کیلئے فی الحال عالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر خزانہ صمود فلوٹیلا میں شامل غزہ محاصرہ توڑنے والا پہلا جہاز کون سا ہے؟ مریم نواز کبھی معافی نہیں مانگے گی میرا کام ہی پنجاب کے لیے آواز اٹھانا ہے، وزیراعلی پنجاب سندھ حکومت کی کارکردگی، عظمی بخاری کا شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنجCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم