بھٹ شاہ ،چیکنگ کے دوران دو منشیات فروش گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250930-11-12
بھٹ شاہ(نمائندہ جسارت)مٹیاری سی آئی اے پولیس کی بڑی کاروائی چیکنگ کے دوران دو منشیات فروش 716 وسکی شراب کی بوتل کار سمیت گرفتار کیس داخل۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مٹیاری محمد عارف اسلم رائو کی ہدایت پر منشیات کے خلاف جاری کارروائی کے دوران سی آئی اے انچارج مٹیاری خادم حسین بھٹی نے اسٹاف سمیت چیکنگ کے دوران مٹیاری ٹول پلازہ کے قریب کارروائی میں 2 منشیات فروش انیل کمار، محمد حنیف بروہی کو کرولا کار سمیت گرفتار کیا جن سے ،716 وسکی شراب کی بوتل برآمد ہوئی جن کے خلاف مٹیاری تھانے پر کیس داخل کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
اسرائیلی بحریہ کا فلوٹیلا کے 42 کشتیوں پر قبضہ، مشتاق احمد سمیت 450 افراد گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیلی فوج نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کرتے ہوئے کشتیوں میں سوار 450 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔ قافلے میں سابق سینیٹر مشتاق احمد، سوئیڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور نیلسن مینڈیلا کے پوتے نکوسی زویلیولیلی سمیت تقریباً 500 افراد شامل تھے۔
فلوٹیلا کے منتظمین کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے قافلے کی 42 کشتیوں پر قبضہ کیا اور ان کا مواصلاتی نظام اور براہِ راست نشریات بند کر دیں۔ تازہ کارروائی میں کشتی “آلکاتالا” کو بھی تحویل میں لے لیا گیا، جس میں سابق سینیٹر مشتاق احمد سوار تھے۔
رپورٹس کے مطابق قبضے میں لی گئی کشتیاں اشدود بندرگاہ منتقل کر دی گئی ہیں جہاں سے گرفتار کارکنوں کو یورپ بھیج دیا جائے گا۔
فلوٹیلا کے منتظمین نے یہ بھی بتایا کہ قافلے کی ایک کشتی “میرینیٹ” ابھی اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے، جبکہ عرب صحافی حسن مسعود نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ ایک اور کشتی “میکینو” غزہ کی سمندری حدود میں داخل ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی فلوٹیلا پر حملے کے بعد بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں اور انہوں نے اس کارروائی پر اسرائیلی فوج کو سراہا ہے۔