قائمقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ازبک اسپیکر کی ملاقات، اقتصادی امور سمیت اہم معاملات پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے ازبکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نورالدین مویدن خانویخ اسماعیلوف نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی روابط، اقتصادی تعاون اور پارلیمانی اشتراک کے فروغ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری کی شرجیل میمن پر تنقید، بلاول اور یوسف رضا گیلانی کو معتبر قرار دے دیا
ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس موقعے پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے باہمی تعلقات تاریخی، ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر استوار ہیں جنہیں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔
’وزیراعظم کا تاشقند کا دورہ نئے باب کا آغاز ہے‘ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ تاشقند کے کامیاب دورے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا گیا۔ اس دورے کے دوران 10 مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ علاوہ ایں اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے قیام پر اتفاق بھی ہوا۔
جون 2025 میں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک نے روڈ میپ پر دستخط کیے۔
ازبک صدر کو دورہ اسلام آباد کی دعوت کا اعادہقائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ازبک صدر شوکت مرزیایوف کو جلد اسلام آباد کے دورے کی دعوت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے پر زور صدر مملکت نے کہا کہ پارلیمانی تعاون، دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون ہے۔
انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں فرینڈشپ گروپس پہلے سے قائم ہیں۔
مزید پڑھیے: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی روسی اسپیکر کو انٹرنیشنل اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور مشترکہ اجلاسوں سے فہم و روابط میں بہتری آئے گی۔
انہوں نے اپریل 2025 میں ازبکستان کے دورے کے دوران ہونے والی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کو بھی مفید اور نتیجہ خیز قرار دیا۔
تجارت، پروازیں اور ریلوے منصوبہقائمقام صدر نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کی دوطرفہ تجارت 27 ملین ڈالر سے بڑھ کر 111 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
دونوں ممالک کا ہدف ہے کہ اگلے 4 سال میں دوطرفہ تجارت کو 2 ارب ڈالر تک پہنچایا جائے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ لاہور تاشقند براہِ راست پروازوں کی بحالی اور اسلام آباد تاشقند ہفتہ وار پروازوں کا آغاز خوش آئند ہے۔
مزید پڑھیں: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عالمی اداروں سے امداد کی اپیل
انہوں نے ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کو پاکستان اور ازبکستان کو افغانستان کے راستے ملانے کا ایک اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے خطے میں روابط، تجارت اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔
تعاون کا تسلسلقائمقام صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تمام شعبوں میں فعال تعاون جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عزم ہے کہ پارلیمانی روابط، اقتصادی تعاون اور علاقائی منصوبوں کے ذریعے خطے میں امن و خوشحالی کو فروغ دیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ازبک اسپیکر ازبک اسپیکر نورالدین مویدن خانویخ اسماعیلوف پاکستان اور ازبکستان قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ازبک اسپیکر پاکستان اور ازبکستان قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی پاکستان اور ازبکستان صدر یوسف رضا گیلانی دونوں ممالک کہ پاکستان اسلام آباد نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
قائم مقام صدر سے شام کے سفیر، ارکان پارلیمنٹ اور ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے شام کے سفیر، سینیٹرز کے وفد اور ایتھوپیا کے سفیر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے شام کے سفیر ڈاکٹر رامز الریعی نے ملاقات کی، پاکستان اور شام کے تاریخی و برادرانہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ پاکستان شام کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اور شام ہمیشہ آزمائش کی گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے۔ پاکستان نے خانہ جنگی کے دوران دمشق میں اپنا سفارتی مشن برقرار رکھا، دمشق اور ملتان کی قدیم تہذیبوں میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ شامی سفیر نے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا، سفیر نے کہا کہ شام دفاع، معیشت، آئی ٹی اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے۔ قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے سینیٹر گردیپ سنگھ، سینیٹر اسد قاسم، سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج، سینیٹر فلک ناز چترالی اور سابق رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے ملاقات کی۔