پنجاب ریونیو اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ کاروبارکیخلاف حکمت عملی مرتب کر لی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
سٹی42: پنجاب ریونیو اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ کاروباروں کے خلاف کارروائی کے لیے مؤثر حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔
اتھارٹی نے سروسز فراہم کرنے والے اداروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لیے انفورسمنٹ ٹیموں کو فعال کر دیا ہے، جنہوں نے ہوٹلوں، ریسٹورینٹس اور مارکیز سمیت متعدد غیر رجسٹرڈ کاروباروں کی نشاندہی کر کے انہیں فوری نوٹسز جاری کرنا شروع کر دیے ہیں۔
کبڈی کے کھلاڑی کو میچ جیتے پر قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم
پی آر اے کے مطابق نئی ٹیکس اصلاحات کے تحت ایک آسان اور صارف دوست رجسٹریشن مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں آن لائن رجسٹریشن کی سہولت دی گئی ہے تاکہ کاروباری افراد بغیر کسی پیچیدگی کے نظام سے منسلک ہو سکیں۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ہر سروسز پرووائیڈر کو سسٹم میں لانا ضروری قرار دیا گیا ہےجبکہ ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن بروقت جمع کروانا بھی لازمی ہوگا۔ رجسٹریشن نہ کروانے والے کاروباروں کو جرمانے اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ریکارڈ توڑ سردی: ماہرین نے خبردار کر دیا، جانیں سرد موسم میں کیا کریں اور کیا نہیں
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔