گوشوارے جمع کروانے کا آج آخری روز، شہریوں کے پاس صرف چند گھنٹے باقی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
سٹی42: گوشوارے جمع کروانے کا آج آخری روز ہے اور شہریوں کے پاس صرف چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔ مالی سال 2024-25 کے انکم ٹیکس گوشوارے بروقت جمع نہ کروانے کی صورت میں شہریوں کو جرمانوں اور قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
آخری روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے آئرس سسٹم پر غیر معمولی بوجھ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث فارم فائلنگ اور سبمیشن میں صارفین کو شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ٹیکس گزاروں کا کہنا ہے کہ سسٹم کی سست رفتاری اور بار بار تکنیکی خرابیوں کے باعث قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے اور کئی افراد تاحال اپنے گوشوارے مکمل نہیں کر سکے۔
کبڈی کے کھلاڑی کو میچ جیتے پر قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم
ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ایف بی آر سے تاریخ میں توسیع کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے فوری فیصلہ کیا جائے۔ ایف بی آر حکام کو سسٹم کی استعداد بڑھانے اور موجودہ تکنیکی مسائل کے فوری خاتمے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
دوسری جانب تنخواہ دار طبقے سمیت کاروباری افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آج ہر صورت میں اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کروائیں تاکہ ممکنہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔
ریکارڈ توڑ سردی: ماہرین نے خبردار کر دیا، جانیں سرد موسم میں کیا کریں اور کیا نہیں
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
وفاقی کابینہ، ادویات ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی
اسلام آباد،وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال (mustafa kamal)نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں ادویات پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
اس سلسلے میں ڈرگ لیبلنگ اینڈ پیکنگ رولز 1978 میں ضروری ترامیم کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔منگل کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان میں جعلی ادویات کے خاتمے کی جانب ایک بڑا اور تاریخی قدم ہے۔
پہلی بار ملک میں ہر دوا کو ڈیجیٹل طریقے سے ٹریک اور ویریفائی کیا جا سکے گا، جس سے جعلی، غیر معیاری اور نقلی ادویات کی مؤثر نشاندہی اور ان کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے نفاذ کے بعد عام صارفین باآسانی دوا کی میعادِ استعمال، قیمت اور دیگر اہم معلومات کی مستند تصدیق کر سکیں گے، جس سے عوام کا ادویات کے نظام پر اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔
مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان اس جدید نظام کو ملک بھر میں نافذ کرے گی۔ نئے قواعد کے تحت تمام دوا ساز کمپنیوں اور درآمد کنندگان کے لیے لازم ہوگا کہ وہ ہر دوا کے پیک پر معیاری ٹو ڈی بارکوڈ اور سیریلائزیشن ڈیٹا درج کریں۔
وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ یہ اہم اقدام پاکستان میں ادویات کی سپلائی چین کو محفوظ، شفاف اور معیاری بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
حکومت ادویات کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سے جعلی ادویات کے خلاف ایک مضبوط اور مؤثر دیوار قائم ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں خطے کے نمایاں ممالک میں شامل ہوگا۔ اس نظام کے ذریعے نگرانی کے روایتی طریقوں کی جگہ جدید ڈیجیٹل نظام لے گاجس سے عوام کی صحت، زندگی اور اعتماد کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے گا۔
مزید پڑھیں:میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
وفاقی وزیرِ صحت کے مطابق ڈریپ کی جانب سے صنعت کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جلد تکنیکی رہنما اصول جاری کیے جائیں گے، جبکہ متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورتی اجلاس بھی منعقد کیے جا چکے ہیں تاکہ نظام کے مؤثر اور مرحلہ وار نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔