مقررہ ڈیڈ لائن کے بعد ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے پر بھاری جرمانے ہوں گے، ایف بی آر
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کردیا ہے کہ سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں کسی قسم کی عمومی توسیع نہیں کی جائے گی۔
حکام کے مطابق ٹیکس دہندگان کو ریٹرن فائل کرنے کے لیے پہلے ہی مناسب وقت دیا جا چکا ہے اور اب تاریخ میں تبدیلی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔
ایف بی آر نے زور دے کر کہا کہ اگر کوئی ٹیکس دہندہ کسی شدید مجبوری یا ہنگامی صورتحال کا شکار ہو تو انفرادی طور پر صرف 15 دن کی توسیع دی جا سکتی ہے، تاہم اس کی منظوری شرائط اور ٹھوس وجوہات کے ساتھ ہی ممکن ہوگی۔ حکام نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ ریٹرن فائلنگ کا آن لائن نظام سست روی کا شکار ہے۔
ایف بی آر کے مطابق آئرس پورٹل مکمل طور پر فعال ہے اور صارفین کے لیے درست طور پر خدمات فراہم کر رہا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ملک کے زیادہ تر ٹیکس دہندگان ان علاقوں میں مقیم ہیں جو حالیہ سیلاب سے متاثر نہیں ہوئے، لہٰذا ریٹرن جمع کرانے کے لیے مزید رعایت دینا ضروری نہیں سمجھا گیا۔
ادارے نے ان خبروں کو بھی بے بنیاد قرار دیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹیکس گوشواروں کی تاریخ آگے بڑھا دی جائے گی۔
ایف بی آر نے متنبہ کیا ہے کہ مقررہ تاریخ یعنی 30 ستمبر کے بعد ریٹرن فائل نہ کرنے والے ٹیکس دہندگان کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان کا نام لیٹ فائلر کی فہرست میں شامل کر دیا جائے گا، جس سے ان کی ٹیکس پروفائل پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ایف بی آر
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں شادی ہالز پر نئے ٹیکسز کا نفاذ
ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا میں شادی ہالز پر نئے ٹیکسز کا نفاذ کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ عمل درآمد کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
کے پی ریونیو اتھارٹی (کیپرا) کے مطابق صوبے کے شادی ہالز کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جن پر ایونٹس کے مطابق فکس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
کیپرا کا کہنا ہے کہ کیٹیگری اے کے شادی ہالز، جن کی گنجائش 500 سے زیادہ افراد پر مشتمل ہوتی ہے، ان کے فکس ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔
محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اب کیٹیگری اے میں شادی ہال بکنگ پر کلائنٹس سے فی ایونٹ 50 ہزار روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا، جب کہ اس سے قبل انہی ہالز میں ایک ایونٹ پر 25 ہزار روپے ٹیکس لیا جا رہا تھا۔
اسی طرح کیٹیگری بی کے شادی ہالز، جن میں 300 سے 500 افراد کی گنجائش ہوتی ہے، ان کے ٹیکس میں 5 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ کیٹیگری بی میں ایک ایونٹ پر 20 ہزار روپے فکس ٹیکس نافذ ہوگا۔ کیٹیگری سی کے شادی ہالز کے لیے فکس ٹیکس کی رقم برقرار رکھی گئی ہے اور ان ہالز میں ایک ایونٹ پر 10 ہزار روپے کا ٹیکس ہی وصول کیا جائے گا۔
ڈھاکا میں کشیدگی، مختلف مقامات پر دستی بم حملے
ترجمان کیپرا کے مطابق اضافی ٹیکسز صوبائی بجٹ میں کیے گئے فیصلوں کے تحت یکم جولائی سے قانون کے مطابق نافذ کیے گئے ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ جو شہری فکس ٹیکس ادا نہیں کریں گے، ان سے 15 فیصد سروس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق شادی ہالز پر ٹیکسز بڑھانے کا فیصلہ حالیہ صوبائی بجٹ میں مالیاتی ضروریات اور ریونیو میں اضافے کے تناظر میں کیا گیا تھا۔