data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250930-06-25
کراچی(کامرس رپورٹر)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان نے وزیراعظم ،وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں شدید ترین بارشوں اور سیلاب نے تجارت ،صنعتی،زراعت سمیت تاجروں کو مشکلات میں الجھا کررکھ دیا ہے،ان حالات میں بروقت گوشوارے جمع کرانا ممکن نہیں ہے جبکہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس فارم میں کی گئی تبدیلیوں نے بزنس کمیونٹی کی مشکلات کو دوچند کردیا ہے۔ فیصل معیزخان نے کہا کہ ریٹرن فارم میں کی گئی تبدیلیوں سے ٹیکس دہندگان الجھن میں مبتلا ہیں، اگر 24ستمبرکو کی گئی تبدیلیوں کو درست مان بھی لیا جائے توبھی قانون کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ24دسمبر بنتی ہے،حکومت اور ایف بی آر کو چاہیئے کہ ریٹرن فارم میں موجود ابہام کو ختم کرکے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ31دسمبر2025مقرر کی جائے کیونکہ تاریخ میں توسیع سے کاروباری برادری کیلئے سہولت ہوگی اور ایف بی آر کو زائد گواشوارے موصول ہونگے۔

beta4admin25.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گوشوارے جمع ایف بی ا ر

پڑھیں:

برطانیہ میں پہلی بار خاتون چرچ آف انگلینڈ کی آرچ بشپ منتخب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) چرچ آف انگلینڈ نے اپنی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو آرچ بشپ کے طور پر منتخب کرلیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ڈیم سارہ مولالی چرچ آف انگلینڈ کی پہلی خاتون آرچ بشپ بن گئی ہیں۔ چرچ آف انگلینڈ کی 1400 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو اس عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔وہ آرچ بشپ آف کینٹربری بننے والی 106 ویں مذہبی رہنما ہیں۔ اس سے پہلے کوئی خاتون اس عہدے کے لیے اہل نہیں تھی،تاہم 2014 ء میں چرچ آف انگلینڈ نے خواتین کو بشپ بنانے کی اجازت دی تھی۔ 63 سالہ سارہ مولالی 7 سال لندن کی بشپ رہی ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ میں پہلی بار خاتون چرچ آف انگلینڈ کی آرچ بشپ منتخب
  • چرچ آف انگلینڈ کی تاریخ میں پہلی خاتون آرچ بشپ آف کینٹربری مقرر
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ فوج کے بغیر ممکن نہیں تھا: طلال چوہدری
  • حج اسکیم 2025: بروقت قسط  جمع نہ کرانے والے حج پر نہیں جاسکیں گے
  • ایک سال میں موٹرویز، ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز میں 101 فیصد اضافہ
  • سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط بروقت جمع نہ کروانے والے افراد حج پر نہیں جاسکیں گے
  • نیٹ فلکس کی سبسکرپشن ختم کرنے کی مہم کیوں چل رہی ہے؟
  • سپر ٹیکس کیس؛ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں تھنک ٹینکس نہیں، سپریم کورٹ کے ریمارکس
  • اتحاد اور مضبوط قیادت کے بغیر کامیابی ممکن نہیں!
  • ایف بی آر کا نیاای۔کامرس ٹیکس نظام چھوٹے کاروباروں کے لیے چیلنج بن سکتا ہے، حنین ضیاء