Daily Mumtaz:
2025-10-04@16:52:36 GMT

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ نہ بڑھانے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ نہ بڑھانے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ30 ستمبر 2025 ہی ہوگی اوراس میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔
نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشواروں کی تاریخ میں توسیع سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کوبے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض حلقے تاریخ میں ممکنہ توسیع کو سیلاب سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں،جبکہ زمینی حقائق کے مطابق بیشتر ٹیکس دہندگان سیلاب سے متاثر نہیں ہوئے۔
گوشوارے جمع کرانے کے لیے کافی وقت دیا گیا ہے، اس لیے اب مزید مہلت کی کوئی گنجائش نہیں۔ آئی آر آئی ایس (IRIS) سسٹم کی سست روی کی شکایات بھی غلط اور بے بنیاد ہیں، ایف بی آر کا آن لائن پلیٹ فارم مکمل طور پر فعال اور مؤثر طریقے سے کام کر رہا ہے۔
ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو خبردار کیا ہے کہ جو افراد مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے، انہیں قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت میں ریٹرن جمع کرانا ہر شہری کاقانونی اور قومی فریضہ ہے، لہٰذا عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور 30 ستمبر کی ڈیڈلائن سے پہلے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیں۔

 

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گوشوارے جمع ایف بی ا ر انکم ٹیکس

پڑھیں:

ہمارے ہاں سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ تھنک ٹینکس نہیں ہیں،جسٹس امین الدین کے سپرٹیکس کیس میں ریمارکس

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپرٹیکس سے متعلق درخواستوں پر جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے ہاں سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ تھنک ٹینکس نہیں ہیں، جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ آئین پارلیمنٹ سے ہی بنتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ انکم ٹیکس کی شق 99ڈی میں ترمیم پر باقی ہائیکورٹس سے فیصلہ ہوچکا ؟وکیل فروغ نسیم نے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ نے کیس خارج کردیا، اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں زیرالتوا ہے،فی الحال بینکوں پر ٹیکس لگا ہے اور ترمیم میں تمام سیکٹرز کانام ہے،جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ ہمارے ہاں سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ تھنک ٹینکس نہیں ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ آئین پارلیمنٹ سے ہی بنتا ہے،وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ پاکستان میں پارلیمنٹ سے زیادہ آئین کی پاور ہے،پوری دنیا میں پارلیمنٹ کی پاور ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ 4سی میں اضافی ٹیکس کے حوالے سے واضح نہیں لکھا، جسٹس محمد علی مظہر نے فروغ نسیم سے استفسار کیا  کہ اضافی ٹیکس بارے لکھا ہوتا تو آپ کو مسئلہ نہ ہوتا، سپرٹیکس کیس کی سماعت میں مختصر وقفہ کردیاگیا۔

ہمارے ساتھ 600000 نوجوان رجسٹر ڈ ہو چکے ہیں،اس پروگرام کے جلد مثبت نتائج نکلیں گے: چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع
  • ٹنڈوجام: پیپلزپارٹی کے یوسی 66کے چیئرمین کے خلاف ترقیاتی کام نہ کرانے پر پریس کلب پر مظاہرہ کیا جارہا ہے
  • سرکاری حج اسکیم میں درخواست جمع کرانے والے افراد کے لئے اہم خبر آگئی
  • حج اسکیم 2025: بروقت قسط  جمع نہ کرانے والے حج پر نہیں جاسکیں گے
  • سیلاب زدگان کی امداد کا تنازع، پیپلز پارٹی اورن لیگ ایک پیج پرآجائیں گے؟
  • سپر ٹیکس کیس؛ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں تھنک ٹینکس نہیں، سپریم کورٹ کے ریمارکس
  • ہمارے ہاں سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ تھنک ٹینکس نہیں ہیں،جسٹس امین الدین کے سپرٹیکس کیس میں ریمارکس
  • سیلاب سے نقصانات کے لیے فی الحال عالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں: رانا ثناء اللہ
  • ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ، مغربی مطالبات مسترد؛ ایران کا میزائل رینج بڑھانے کا اعلان