Jasarat News:
2025-11-16@00:08:34 GMT

محتسب ادارے کی اہمیت سے متعلق آگاہی سیمینار

اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT

محتسب ادارے کی اہمیت سے متعلق آگاہی سیمینار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) وفاقی محتسب سیکریٹریٹ حیدرآباد کی جانب سے سندھ یونیورسٹی جامشورو میں وفاقی محتسب کے ادارے کی اہمیت کے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیاگیا جس سے ایڈوائیزر وفاقی محتسب حیدرآباد ڈاکٹر سید رضوان احمد نے خطاب کرتے ہوئے شرکا? کو وفاقی محتسب کے ادارے کے قیام،اغراض اور مقاصد کے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ سرکاری وفاقی اداروں سے متعلق عوامی شکایات کو بلا کسی معاوضے کے بروقت ازالہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے –

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وفاقی محتسب

پڑھیں:

جامعات میں طالبات کو صنفی تشدد وہراسانی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں، شاہینہ شیر علی نے انچارج وومین کمپلین سیل جامشورو سیدہ قرت العین شاھ کو ہدایت دی کہ محکمہ ترقی نسواں سندھ کی جانب سے صوبہ بھر کی جامعات کے ساتھ Memoranda of Understanding (MoUs) طئے کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعات میں زیر تعلیم طالبات کو صنفی تشدد، ہراسانی اور دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے۔ان خیات کا اظہار انہوں نے محکمہ ترقی نسواں کے زیر اہتمام منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا، جس میں انچارج وومین کمپلین سیل سیدہ قرت العین شاھ اور پرسنل سیکرٹری اکبر جوکھیو بھی موجود تھے۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 25 نومبر سے 9 دسمبر تک چلنے والے ”عزم کے 16 دن” کے موقع پرسندھ کی تمام جامعات میں آگاہی سیشنز منعقد کیے جائیں گے۔ ان سیشنز کی سربراہی محکمہ ترقی نسواں کی سینئر ماہر نفسیات اور انچارج وومین کمپلینٹ سیل جامشورو، سیدہ قرت العین شاہ کریں گی. انہوں نے کہا کہ جامعات کے ساتھ یادداشتوں پر دستخط کے بعد ان سیشنز کے انعقاد کے لیے پلان تشکیل دیا جائے. صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے پہل کی ہے۔ انہوں نے کہا، ”محکمہ ترقی نسواں کی یہ کوشش ہے کہ جامعات میں طالبات کسی بھی قسم کے مسائل کا شکار ہوں، خواہ وہ گھریلو معاملات ہوں، نفسیاتی مسائل ہوں یا سماجی و معاشی مشکلات، انہیں محکمے کے ذریعے حل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایک خاندان کی طرح کام کرتا ہے جہاں مسائل کو احسن طریقے سے حل کیا جائے جاتا ہے۔انہوں نے جامشورو میں وومین کمپلینٹ سیل کی انچارج سیدہ قرت العین شاہ کے کام کو سراہا اور انہیں ہدایت کی کہ جامشورو تعلیم کا ایک اہم مرکز ہے جہاں سندھ بھر سے طالبات تعلیم حاصل کرنے آتی ہیں۔ ان کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • حکومت سندھ کا سرکاری گاڑیوں کے ای چالان سے متعلق بڑا فیصلہ
  • ہرنائی ،بیماریوں سے بچائو کی ویکسینیشن مہم کے حوالے سے آگاہی سیمینار
  • پیٹرول پمپ ڈیلر ایسوسی ایشن  کاڈیزل کی قلت پر اوگرا کو خط
  • میئر حیدرآباد کا کراچی میں معذورافراد کے ادارے IHRIکا دورہ
  • کراچی میں ’’شیولیوشن 2.0 کانفرنس و نمائش ‘‘کا انعقاد
  • نواب شاہ: ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ خان محمد زرداری ودیگر ہراسانی کے سلسلے میں منعقدہ سیشن سے خطاب کررہے ہیں
  • جامعات میں طالبات کو صنفی تشدد وہراسانی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت
  • امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں حیدرآباد کے ضلعی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
  • کاشف شیخ ، مجاہد چنا و دیگر کا صحافی شاہدمیرانی سے اظہار تعزیت