چیئرمین لانڈھی ٹائون عبدالجمیل خان کا ’’جسارت‘‘ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹائون میو نسپل کارپوریشن لانڈھی کے چیئرمین عبدالجمیل خان کا جسارت کے دفتر کا تفصیلی دورہ کیا ہے۔جسارت کے دورے کے موقعے پر عبدالجمیل خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جسارت سے بطور قاری میرا پرانا رشتہ ہے اور روزنامہ جسارت کا معیار ، خبروں کا چناؤ ، ادارتی انتخاب کا کوئی ثانی نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ جسارت اپنی روایت کے مطابق آج بھی حق اور سچ کی آواز ہے اور عام آدمی کی آواز اقتدار کے ایوانوں تک پہنچاتا ہے ۔لانڈھی ٹائون کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ جسارت کی خصوصیات میں شامل ہے کہ یہاں سے ہو کر گزرنے والے صحافیوں نے بڑے اداروں میں بہترین مقام حاصل کیا ہے ،روزنامہ جسارت کراچی سمیت پاکستان کے دیگر شہروں سے شائع ہونے والا ایک مشہور روزنامہ ہے۔انہوں نے کہاکہ جسارت کی اشاعت 1970ء میں شروع ہوئی تھی اور آج جسارت نے ترقی کے منازل طے کرتے ہوئے جسارت ڈیجیٹل کا آغاز کردیا ہے یہ صحافتی میدان میں خوش آئندہ ہے اس سے نوجوانوں میں سیکھنے کے موقعے سامنے آئے گے۔ مجھے امید ہے کہ صحافتی میدان میں جسارت مزید ترقی کی منازل طے کرے گا اور مظلوموں کی آواز بنے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ان چند صحافتی اداروں میں جسارت سر فہرست ہے جنہوں نے زرد صحافت کا قلع قمع کیا ہے ۔میں آزادی صحافت پر یقین رکھتا ہوںاور آج فلسطینی عوام پر جس طرح کی اسرائیلی جارحیت جاری ہے اس حوالے سے جسارت اور اس کے ڈیجیٹل میڈیا نے جس طرح فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کو دنیا کے سامنے عیاں کیا ہے وہ قابل ستائش عمل ہے۔ جسارت کے دورے کے موقعے پر روزنامہ جسارت کراچی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید طاہر اکبر نے ٹائون چیئرمین کو جسارت ڈیجیٹل اسٹوڈیو،روزنامہ جسارت کراچی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا اور جسارت کے کارکنان کا تعارف پیش کیا۔اس موقعے پر روزنامہ جسارت کراچی کے چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی، چیف آپریٹنگ آفیسر سید طاہر اکبر ، نیوز ایڈیٹر توصیف جاوید،چیف رپورٹر قاضی جاوید باسط،ڈپٹی چیف ر پورٹرواجد حسین انصاری،سینئر رپورٹرمنیر عقیل انصاری،محمد علی فاروق، ویب ایڈیٹر نذیر الحسن،نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کراچی کے رہنما اور معروف لیبر لیڈر سیکرٹری قاسم جمال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: روزنامہ جسارت کراچی کہ جسارت جسارت کے کراچی کے کیا ہے
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد
پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک